لاہور میٹرو بس کا کرایہ ایک بار پھر بڑھا دیا گیا


لاہور: حکومت نے مہنگائی سے تنگ عوام پر ایک اور مہنگائی بم گرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے میٹرو بس کا کرایہ بڑھانے کی تیاریاں کر لی۔ ذرائع کے مطابق میٹرو بس کا کرایہ 40 روپے تک بڑھانے کی سفارش کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے حال ہی میں میٹرو بس کا کرایہ 20 روپے سے بڑھا کر 30 روپے کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ایک بار پھر کرایہ بڑھانے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے اور یہ کرایہ 50 روپے کرنے کی تجویز وزارت خزانہ نے بھجوا دی ہے۔ وزارت خزانہ نے وزیر اعلی پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے کرایہ بڑھانے کی منطق دیتے ہوئے کہا کہ میٹرو بس کے روٹس پر دیگر ٹرانسپورٹ زیادہ کرائے وصول کر رہی ہے۔ چنگ چی رکشہ 40 جبکہ ویگن 50 روپے تک کرایہ وصول کر رہی ہے۔ کرایہ بڑھانے سے سالانہ 2 ارب سے بھی کم رقم کی بچت ہو گی ۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے 50 روپے کرائے کی تجویز مستردکرتے ہوئے کرایہ 10 روپےکم کر کے 40 روپے کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔ دوسری جانب کابینہ نے بھی کرایہ بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔

 

آئی ڈی: 2020/01/08/2654 

Leave A Reply

Your email address will not be published.