امریکہ ایران کشیدگی؛ نیٹو کا عراق سے اپنی فوج نکالنے کا فیصلہ

نیٹو نے اپنے فوجی عراق سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا
امریکہ اور ایران میں بڑھتی کشیدگی کے باعث نیٹو سمیت کینیڈا، جرمنی اور رومانیا نے اپنے اہلکاروں کو عراق سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نیٹو نے اپنے فوجی عراق سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا
امریکہ اور ایران میں بڑھتی کشیدگی کے باعث نیٹو سمیت کینیڈا، جرمنی اور رومانیا نے اپنے اہلکاروں کو عراق سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خبر کے مطابق، ایران کی جانب سے عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر حملوں کے بعد نیٹو نے عراق سے اپنے اہلکاروں کو نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیٹو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امریکہ اور ایران کشیدگی کے باعث اپنے چند اہلکاروں کو وقتی طور پر عراق سے کہیں اور بھیجا جارہا ہے۔

ترجمان نیٹو کا کہنا ہے کہ چند اہلکاروں کو ان کی حفاظت کے پیش نظر بغداد سے ملک کے اندر یا پھر دیگر ممالک بھیجا جائے گا تاہم نیٹو کی عراق میں موجودگی رہے گی اور حالات کے تحت عراقی فوجیوں کی تربیت کا سلسلہ جاری رہے گا جب کہ تربیتی آپریشن کو وقتی طور پر معطل کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment