جعلی بنک اکاؤنٹس میں ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس، عدالت کا نیب کو ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا حکم

Accountability and Anti Terrorism Court Islamabad

اسلام آباد: جعلی بنک اکاؤنٹس میں ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس پر سماعت ستائیس جنوری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ احتساب عدالت نے  نیب کو آئندہ سماعت تک ضمنی ریفرنس دائر کرنے اور  تمام ملزمان کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد  کے جج اعظم خان نے جعلی بنک اکاؤنٹس کے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس پر سماعت کی۔ ملزم عبدالغنی مجید کو آج عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا۔ نیب  تفتیشی افسر نے مناہل مجید کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی رپورٹ عدالت میں جمع  کرواتے ہوئے دلائل دیے کہ ملزم کا  شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا ہے۔ نیب نے ضمنی ریفرنس دائر کرنے کے لئے عدالت سے وقت مانگا، جس پر جج اعظم خان نے نیب کو آئندہ سماعت تک ضمنی ریفرنس دائر کرنے اور تمام ملزمان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے ریفرنس پر سماعت 27 جنوری تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے جعلی بنک اکاونٹس ریفرنس میں اعجاز احمد خان، عبدالغنی مجید، مناہل مجید اور اطہر درانی سمیت 13 ملزمان نامزد ہیں۔

 

آئی ڈی: 2020/01/08/2681 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment