ایف بی آر نے ڈالر خریدنے والوں کے گرد شکنجہ تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا

Federal Board of Revenue

لاہور: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک بھر میں ڈالر خریدنے والے افراد کے گرد شکنجہ تنگ کرنے کے لیے تیاری شروع کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے سال 2018 ,2017 کے دوران لاکھوں روپے کے ڈالرز خریدنے والوں کے ٹیکس معاملات کی چھان بین شروع کردی ہے۔ ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہےکہ ملک بھر میں 24 ہزار افراد نےڈالرز کی بڑے پیمانے پر خریداری کی جن میں صرف 9 ہزار 880 کا تعلق لاہور سے ہے۔

اطلاعات کے مطابق  ایف بی آر نے کارروائی کیلئے لاہور کے ریجنل ٹیکس دفاتر کو ڈالرز خریدنے والوں کی فہرستیں بھجوا دی ہیں، جن کے ٹیکس معاملات کی چھان بین شروع کردی گئی ہے۔

 

آئی ڈی: 2020/01/08/2698 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment