ڈاکٹروں کی غفلت یا معجزہ، کراچی میں مردہ خاتون زندہ ہو گئی

کراچی:ڈاکٹروں کی غفلت یا قدرت کاکرشمہ کہیں، کہ کراچی میں ایک مردہ خاتون غسل کے دوران زندہ ہو گئی۔

اہل خانہ کے مطابق 50 سالہ رشیدہ بی بی کو گزشتہ روز عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ خاتون کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے کرڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا۔ ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری ہونے کے بعد خاتون کو سرد خانے منتقل کیا گیا۔ سردخانے میں غسل کے دوران خاتون اٹھ کھڑی ہوئی۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ غسل کے دوران خاتون کے حرکت کرنے پر غسل دینے والی خواتین نے سردخانے سے دوڑ لگا دی۔ خاتون کو واپس عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 

آئی ڈی: 2020/01/08/2722

متعلقہ خبریں

Leave a Comment