افغانستان میں ڈرون حملے، کم از کم 35 طالبان ہلاک


ہرات: میڈیا پر آنے والی خبروں کے مطابق افغانستان کے علاقے ہرات میں کم از کم چار ڈرونز نے حملے کیے ہیں۔ افغان میڈیا میں آنے والی رپورٹ کے مطابق اس حملے میں  افغان طالبان سپلنٹر گروپ کے ملا ننگیالائی اور ملا رسول  سمیت کئی طالبان مارے گئے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق ڈرونز نے بدھ کو مقامی وقت کے مطابق چار بجے حکومت کے زیر اثر  علاقے شنداند کو نشانہ بنایا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق اس حملے میں 35 طالبان سمیت 75 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میںخواتین اور بچوں سمیت  40   افرادبھی شامل ہیں۔ حکومت نے اب تک ان حملوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

اس رپورٹ میں امریکی فورسز ، افغانستان کے ایک ترجمان کا یہ بیان بھی شامل کیا گیا ہے کہ یہ حملہ افغانستان میں تعینات امریکی افواج نے افغان سیکیورٹی فورسز کی درخواست پر کیا۔

 

آئی ڈی: 2020/01/09/2771 

Leave A Reply

Your email address will not be published.