پاکستان سیاحت کے لیے آنے والی معروف سیاح روزی گیبریال نے اسلام قبول کر لیا


اسلام آباد: پاکستان سیاحت کیلئے آئی کینیڈین خاتون نے اسلام قبول کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈین خاتون نے پاکستان کو سیاحت کے لیے دنیا کا محفوظ ملک قرار دیا تھا۔ معروف کنیڈین سیاح، بلاگر اور وی لاگر روزی گیبریال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر قرآن مجید تھامے ہوئے تصویر اپلوڈ کی اور اسلام قبول کرنے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔
انسٹاگرام پر قرآن کی تصویر کے ساتھ جاری کردہ بیان میں معروف بلاگر روزی کا کہنا تھا کہ 2019ء میری زندگی کا مشکل ترین سال تھا، جس میں انہوں نے بہت سے مشکل فیصلے کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی زندگی میں دکھ اور غم آنے پر ہمیشہ خدا سے شکایت کی۔ تاہم ان کے مطابق انہوں نے زندگی میں سکون کی تلاش میں روحانیت کو خوف کا حل پایا۔

روزی کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے پہلے مذہب سے دوری اختیار کی۔ ان کے مطابق زندگی میں سکون کی تلاش کیلئے میں کئی ممالک میں سیاحت کی تاہم پھر قدرت نے مجھے پاکستان بھیج دیا جہاں مجھے مطلوبہ منزل مل گئی۔ان کا کہنا ہے کہ ماضی کے دس سال میں نے مختلف اسلامی ممالک میں گزارے ہیں، جہاں مجھ بہت سکون ملا۔

ان کہنا تھا دنیا بھر میں اسلام کا بہت ہی بُرا تاثر پھیلا دیا گیا ہے اسلام انسانیت اور محبت کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام کے محبت ، انسانیت اور برابری کی بنیاد پر میں مسلمان ہو گئی ہوں۔

Rosie Gabrielle, Instagram
Rosie Gabrielle, Instagram

 

آئی ڈی: 2020/01/09/2743 

Leave A Reply

Your email address will not be published.