اسلام آباد پولیس کے اہلکار ذہنی امراض کا شکار ہونے لگے

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت پولیس کے 150 اہلکاروں کا مختلف ذہنی امراض میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ذہنی مرض اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ اہلکار کئی سال سے پولیس لائن میں تعینات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت پولیس کے 150 اہلکار مختلف ذہنی امراض کا شکار  ہو چکے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ان اہلکاروں کو سال ہا سال سے پولیس لائن میں تعینات کیا گیا ہے۔ مزید بر آں مذکورہ اہلکاروں کے آپریشن ڈویژن میں تبادلے پر پابندی لگائی گئی ہے۔

زرائع کے مطابق ان اہلکاروں میں اے ایس آئی اور کانسٹیبل کے عہدے کے اہل کار شامل ہیں۔ ان میں سے بیشتر افسر اور اہلکار ذہنی امراض کی ادویات استعمال کر رہے ہیں۔ ڈپریشن کا شکار ان اہلکاروں کو ان کے ذہنی مسائل کے پیش نظر ایسی ڈیوٹی سونپی جاتی ہے جہاں اسلحے کا استعمال نہ ہو۔

پولیس ترجمان نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکار ذہنی امراض میں نہیں بلکہ دیگر بیماریوں میں ضرور مبتلا ہیں۔

 

آئی ڈی: 2020/01/09/2779 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment