حکومت نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیمز سے فائدہ اٹھانے والوں کی تفصیلات پیش کر دیں

اسلام آباد: ٹیکس ایمنیسٹی سکیمز سے فائدہ اٹھانے والوں کی تفصیل قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی ہے۔ حکومت نے گزشتہ پانچ سال کے دوران لائی گئی سکیموں کی تفصیلات فراہم کردیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی طاہرہ اورنگزیب کے سوال پر حکومت نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیمز سے مستفید ہونے والے افراد کی تفصیلات ایوان میں جمع کروا  دی ہیں۔

2015 سے اب تک دو لاکھ پندرہ ہزار تین سو سترہ پاکستانیوں نے کالا دھن سفید کروایا۔  پاکستان مسلم لیگ ن کے پانچ سالہ دور میں چار اسکیموں سے صرف نوے ہزار سات سو تیس  افراد ہی فائدہ اٹھا سکے۔

2015 میں متعارف کروائی گئی سکیم سے سات ہزار پانچ سو پچھتر افراد نے فائدہ اٹھایا۔ 2018 میں غیر ملکی اثاثہ جات ڈیکلریشن اور واپسی ایکٹ کے تحت چھ ہزار ایک سو ستانوے افراد مستفید ہوئے۔ 2018 میں ہی رضاکارانہ گھریلو اثاثہ جات ایکٹ سے چھیر ہزار نو سو اٹھاون  پاکستانیوں نے فائدہ اٹھایا ۔

واضح رہے اس س دستاویز کے مطابق تحریک انصاف کے ڈیڑھ سال میں 2019 کے اثاثہ جات ڈیکلریشن آرڈیننس سے ایک لاکھ چوبیس ہزار پانچ سو ستاسی لوگوں نے استفادہ کیا۔

آئی ڈی: 2020/01/09/2787 

اپنا تبصرہ بھیجیں