چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی خاموشی سے چھٹی پر چلے گئے

اسلام آباد: چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی خاموشی سے چھٹی پر چلے گئے ہیں۔ ذرائع سے آنے والے خبروں کے مطابق شبر زیدی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے حال ہی میں ایف بی آر کے ٹیکس شارٹ فال میں کمی پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کے چئیرمین شبر زیدی خاموشی سے چھٹی پر چلے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے حال ہی میں ایف بی آر کی کارکردگی پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔  مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے ایف بی آر کے دورہ کے دوران ایف بی آر کو ٹیکس ٹارگٹ پورا کرنے کا ٹھوس پلان پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ انہوں نے اس دوران کہا تھا کہ زیرو ریٹیڈ ختم کرنے سے ایف بی آر کی آمدن میں اضافہ کیوں نہیں ہو رہا؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ جی ڈی پی اور مہنگائی کی شرح میں اضافے سے ٹیکس وصولی بہتر ہونی چاہیے۔ جی ایس ٹی شرح میں اضافہ، زیروریٹ کے خاتمے سے وصولیوں کی شرح 30 فیصد بہتر ہونی چاہیے تھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سگریٹ پر ٹیکسوں میں اضافے سے بھی وصولیوں کی شرح بھی بڑھنی  چاہیے۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ نے غیر قانونی ٹیکس ریفنڈ کی تحقیقات کے لیے ایف بی آر کو 15 دن کا وقت دے دیا

ذرائع کے مطابق مشیر خزانہ چاہتے ہیں کہ مجموعی طور پر ٹارگٹ میں 735 ارب روپے کا اضافہ ہو۔

یاد رہے گزشتہ روز ریونیو ڈویژن نے شبر زیدی کی رخصت کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا جس کے مطابق شبر زیدی 6 جنوری سے 15 جنوری تک چھٹی پر رہیں گے۔ دوسری سپریم کورٹ میں غیر قانونی ریفنڈ کیس میں چیف جسٹس گلزار احمد نے قائم مقام چئیرمین ایف بی آر نوشین جاوید پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ سب کو معلوم ہے کہ شبر زیدی کیوں اور کتنے بیمار ہیں، سب کو معلوم ہے۔

 

آئی ڈی: 2020/01/09/2794 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment