گوشواروں میں تضاد، بلاول بھٹو کو 14 جنوری کو الیکشن کمیشن طلب کر لیا گیا

اسلام آباد: چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے گوشواروں میں تضاد سامنے آنے پر الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو زرداری کو 14 جنوری کو طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو کے خلاف کرپٹ پریکٹسز کےتحت کاروائی شروع کر دی ہے۔ گوشواروں میں تضاد سامنے آنے پر الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو زرداری کو 14 جنوری کو طلب کر لیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے بلاول بھٹو زرداری کو نوٹس بھی جاری کر دیا ہے۔ نوٹس کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کو 14 جنوری کو ذاتی حیثیت میں یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: کس کس عوامی نمائندے نے اپنے گوشوارے جمع نہیں کروائے۔۔ تفصیلات سامنے آ گئیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کو متعدد مرتبہ گوشواروں میں تضاد دور کرنے کا موقعہ فراہم کیا گیا جبکہ بلاول بھٹو کی جانب سے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار پر بھی اعتراض اٹھایا گیا تھا۔

 

آئی ڈی: 2020/01/09/2842 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment