ایک خواب نئے پاکستان کا!

ہم ایک ایسے معاشرے میں رہتے ہیں جس میں ایک سیاسی شخص کو بڑا معتبر مانا جاتا ہے ۔ میرے کہنے کا مطلب کہ ہر کوئی اپنی پارٹی کو سپورٹ کرتا ہے اور ایسی حد تک کہ اس سیاسی شخصیت کے ماضی اور حال کو دیکھتے ہی نہیں، بس اندھی تقلید میں بندھے کہ شاید مستقبل میں اچھا کر لے گا، شاید اگلی واری ’چنگی‘ ہو جائے۔ لیکن حالات جوں کہ توں ہیں۔ آج کل ایک اسسٹنٹ کمشنر تک کی پوسٹ کیلئے سی ایس ایس جیسے امتحانات ضروی ہیں، کیوں…

مزید پڑھیں

امریکی ایوان نمائندگان نے ٹرمپ کو جنگ سے روکنے کیلئے قرارداد منظور کر لی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران سے ممکنہ جنگ سے روکنے کے لیے امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد منظور کر لی گئی ہے۔ اس قرارداد کے مطابق صدر ٹرمپ کو پابند کیا گیا ہے کہ جنگ کی صورت میں کانگریس سے منظوری حاصل کریں۔ امریکی میڈیا کے مطابق قرارداد کے حق میں 224 جبکہ مخالفت میں 164 ووٹ ڈالے گئے۔ حکمران ری پبلکن کے تین ارکان نے بھی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جسے آئندہ ہفتے منظوری کے لیے امریکی سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔ اس قرار…

مزید پڑھیں

کوئٹہ مدرسے میں دھماکہ، ڈی ایس پی سمیت 13 افراد جاں بحق

کوئٹہ: بلوچستان میں کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کی مسجد و مدرسہ میں دھماکے سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) سمیت 13 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوگئے۔ دھماکا سیٹلائٹ ٹاؤن کے نواحی علاقے غوث آباد کی ایک مسجد و مدرسہ میں ہوا جس کی نوعیت معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے دھماکے میں ڈی ایس پی امان اللہ سمیت 13 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔ان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں 19 افراد…

مزید پڑھیں

وزیراعظم نے اضاخیل میں ڈرائی پورٹ کا افتتاح کردیا

نوشہرہ:  وزیراعظم عمران خان نے اضاخیل میں 28 ایکڑ پر محیط ڈرائی پورٹ کا افتتاح کر دیا۔ افتتاح کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈرائی پورٹ سے تجارت بڑھے گی اور نوشہرہ کے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اضاخیل ڈرائی پورٹ 2006 سے زیر تکمیل لیکن اس ہماری حکومت نے مکمل کیا۔ ڈرائی پورٹ کی بروقت تکمیل پر وزیر ریلوے کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ عمران خان نے کہا کہ انگریز پاکستان کو ریلوے کا زبردست نظام دے کر گیا۔ انگریزوں…

مزید پڑھیں

اپوزیشن سے مفاہمت؟ حکومت نے اہم آرڈیننس واپس لے لیے۔

National Assembly

اسلام آباد: حکومت نے اپوزیشن کی مخالفت پر قومی احتساب بیورو (نیب) اور بے نامی ترسیلاتِ زر (ٹرانزیکشنز) سمیت 6 آرڈیننس واپس لے لیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں وزیر مملکت علی محمد خان نے آرڈیننس واپس لینے کی تحریک پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے ساتھ مشاورت اور اتفاق رائے کے بعد آرڈیننس واپس لیے ہیں۔ ایم ایم اے اور ایم کیو ایم کو چھ آرزڈیننسز کی واپسی اور بلز کی شکل میں منظوری پر اعتراض…

مزید پڑھیں

بچوں کے تحفظ کے لیے تاریخی ’زینب الرٹ بل‘ منظور کر لیا گیا

اسلام آباد: جنوری 2018 میں قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی زینب کی دوسری برسی کے موقع پر بچوں کے تحفظ کے لیے قومی اسمبلی نے انتہائی اہم ’زینب الرٹ بل‘ متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے۔ وفاقی وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری نے ’زینب الرٹ جوابی ردعمل اور بازیابی بل 2019‘ پیش کیا جس کی ایوان نے شق وار منظوری دی۔ قومی اسمبلی میں جو بل پیش کیا گیا تھا اس میں بچوں سے زیادتی اور قتل پرسزائے موت، مجرم کو ایک سے 2 کروڑ روپے جرمانے…

مزید پڑھیں

شبر زیدی کا ٹوئیٹر اکاونٹ غیر معمولی سرگرمی پر ’محدود‘ کر دیا گیا

اسلام آباد: چئیر مین ایف بی آر شبر زیدی کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر کے اکاونٹ کو غیر معمولی سرگرمی کی وجہ سے ’محدود‘ کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چئیرمین ایف بی آر کا ٹوئیٹر اکاونٹ نامعلوم وجوہات کی بنا پر ‘محدود‘ کر دیا گیا ہے۔ ان کے ٹوئیٹر اکاونٹ کا مرکزی صفحہ کھولے جانے پر کسی قسم کی کوئی تفصیلات مثلاً شبر زیدی کی تصویر اور ان کی ذاتی تفصیلات سامنے نہیں آ رہی، جو عموماً اکاونٹ کی بائیں جانب موجود ہوتی ہیں۔ مزید پڑھیں: چیئرمین…

مزید پڑھیں

13 سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے ملزمان گرفتار

راولپنڈی: واہ کینٹ پولیس نے بچی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے ملزمان جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کر لیے ہیں۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزمان نے 13 سالہ بچی کے ساتھ گینگ ریپ کیا تھا۔ پولیس نے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ بچی کے والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف واہ کینٹ میں درج کیا تھا۔ ترجمان کے مطابق سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) محمد احسن یونس نے ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد فیصل کو دیا تھا، جنہوں نے اپنی…

مزید پڑھیں

پاکستان نے ریکوڈک کیس میں جرمانے کے خلاف امریکی عدالت سے رجوع کر لیا

اسلام آباد: پاکستان نے ریکوڈک کیس میں 6 ارب ڈالر ہرجانے کے خلاف امریکہ کی وفاقی عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔ پاکستان نے عدالت میں مؤقف اپنایا ہے کہ عالمی بینک کے فیصلے پر عمل درآمد سے ملک کے سیاسی اور معاشی استحکام پرتباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔ عدالت میں مؤقف اپنایا گیا کہ پاکستان نے متعدد بنیادی اور طریقہ کار میں غلطیوں کے سبب ایوارڈ منسوخ کیا لہذا قانونی چارہ جوئی کے ساتھ آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے۔ پاکستان کی جانب سے یہ موقف…

مزید پڑھیں

پشاور میں سی این جی پر کار سلنڈر پھٹ گیا، ایک خاتون جاں بحق

پشاور: ایک افسوسناک واقعے میں گیس فلنگ کے دوران کار کا سلنڈر پھٹنے سے خاتون جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ تین افراد کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں کار سوار افراد کے ساتھ سی این جی اسٹیشن پر گیس بھرنے والا شخص بھی شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے خزانہ میں سی این جی اسٹیشن میں گیس بھرنے کے دوران فلنگ کے دوران دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون…

مزید پڑھیں

پاکستان میں ایران کے نئے سفیر کی وزیر خارجہ سے ملاقات

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران کے نئے تعینات ہونے والے سفیر محمد علی حسینی سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان ،خطے میں کشیدگی کم کروانے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے کے مختلف وزرائے خارجہ سے رابطے میں ہوں۔ وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر جلد ایران سمیت اہم بیرونی دوروں پر روانہ ہو رہا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات ہونے والے نئے ایرانی سفیر سید محمد…

مزید پڑھیں

’خدشہ ہے یوکرائنی طیارہ ایران کے میزائل سے تباہ ہوا‘

امریکہ، کینیڈا اور برطانوی عہدے داروں نے الزام لگایا ہے کہ قوی امکان ہے کہ ایران نے تہران کے قریب منگل کے روز گر کر تباہ ہونے والے سویلین یوکرائن کے جیٹ لائنر کو میزائل مار کر گرایا گیا ہے۔ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ہمارے پاس متعدد ذرائع سے معلومات ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ طیارے کو میزائل سے گرایا گیا تھا۔ اتحادیوں اور کینیڈا کی اپنی انٹیلی جنس سے حاصل کردہ معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے ٹروڈو نے کہا کہ ایسا لگتا…

مزید پڑھیں

یوکرائنی مسافر طیارے کی تباہی؛ پینٹاگون نے بڑا دعوی کر دیا

واشنگٹن: دو روز قبل تباہ ہونے والے یوکرائنی مسافر طیارے کے حوالے سے پینٹاگون نے ایک بڑا  دعویٰ کر دیا ہے۔ پیٹاگون کے مطابق تہران میں گرنے والا یوکرائن کا مسافر طیارہ ایران کا میزائل لگنے سے تباہ ہوا۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے مطابق طیارہ روسی ساختہ ایس اے 15 میزائلوں سے گرایا گیا اور ایرانی ریڈار سگنلز کو جیٹ لائنز پر لاک کرتے دیکھا گیا۔ امریکی میڈیا نے طیارے کو میزائل لگنے کی مبینہ ویڈیو بھی جاری کر دی ہے۔ دوسری جانب کینیڈا اور دیگر یورپی ممالک بھی…

مزید پڑھیں

طیبہ تشدد کیس؛ ملزمان کی ایک ایک سال کی سزا بحال

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے طیبہ تشدد کیس میں ملزمان کی اپیلوں پر فیصلہ سنا دیا۔ سپریم کورٹ نے سابق جج راجہ خرم اور ان کی اہلیہ ماہین ظفر کی سزاوں میں اضافے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ٹرائل کورٹ کی دی گئی ایک ایک سال کی سزائیں بحال کر دی گئی ہے۔ مئی 2019 میں محفوظ شدہ فیصلہ جسٹس اعجاز الاحسن نے پڑھ کر سنایا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں آج طیبہ تشدد کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر عدالت نے ملزمان کی اپیلوں پر 9…

مزید پڑھیں

عمران خان کی اہلیہ نے فیملی کورٹ سے رجوع کر لیا

اسلام آباد: عمران خان نیازی کی ایک اور شادی پر اہلیہ نے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔ عمران خان نیازی کی اہلیہ شائستہ صنم شوبز سے وابستہ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن کے رہائشی عمران خان نیازی کے خلاف عمران خان چوک بنی گالہ کی رہائشی شائستہ صنم نے نان و نفقہ اور حق مہر کے لئے فیملی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ مدعیہ کا کہنا ہے کہ مدعا علیہ کے ساتھ گھر بسانے کی کوشش کے کامیابی نہ ملی۔ اس کے مطابق…

مزید پڑھیں

پشاور میں قتل ہونے والے رویندر سنگھ کی قاتل اپنی ہی منگیتر نکلی

Harmeet Sing

پشاور: چند روز قبل پشاور کے نواحی علاقے میں ہونے والے افسوسناک قتل کی لرزہ خیز تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رویندر سنگھ کی قاتل اپنی منگیتر ہی نکلی۔ رویندر سنگھ کی منگیتر پریم کماری کو مردان سے گرفتار کر کے مردان جیل منتقل کر دیا گیا۔ اعلیٰ افسران کے مطابق رویندر سنگھ کی منگیتر پریم کماری سے شادی کے لئے راضی نہ تھی، جس پر اس نے انتہائی قدم اٹھایا اور ملزمان کو رقم دیکر رویندر سنگھ کا قتل کروا دیا۔ تحقیقاتی ٹیم کے مطابق ملزمہ…

مزید پڑھیں