عمران خان کی اہلیہ نے فیملی کورٹ سے رجوع کر لیا


اسلام آباد: عمران خان نیازی کی ایک اور شادی پر اہلیہ نے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔ عمران خان نیازی کی اہلیہ شائستہ صنم شوبز سے وابستہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن کے رہائشی عمران خان نیازی کے خلاف عمران خان چوک بنی گالہ کی رہائشی شائستہ صنم نے نان و نفقہ اور حق مہر کے لئے فیملی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ مدعیہ کا کہنا ہے کہ مدعا علیہ کے ساتھ گھر بسانے کی کوشش کے کامیابی نہ ملی۔ اس کے مطابق عمران انہیں ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بناتا رہا۔ مدعیہ کا مزید کہنا تھا کہ اس کے شوہر نے اب تک 5 لاکھ روپے حق مہر بھی ادا نہیں کیا۔

شائستہ صنم کا کہنا ہے کہ میرے شوہر نے ایک اور شادی کر لی ہے اور ان کا عمران خان نیازی کے ساتھ مزید گزارا نہیں ہو سکتا۔ واضح رہے یہ درخواست عمران خان نیازی اسلام آباد کے خلاف دائر کی ہے جو سیکٹر جی نائن کے رہائشی ہیں۔

 

آئی ڈی: 2020/01/10/2985 

Leave A Reply

Your email address will not be published.