پشاور میں سی این جی پر کار سلنڈر پھٹ گیا، ایک خاتون جاں بحق

پشاور: ایک افسوسناک واقعے میں گیس فلنگ کے دوران کار کا سلنڈر پھٹنے سے خاتون جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ تین افراد کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں کار سوار افراد کے ساتھ سی این جی اسٹیشن پر گیس بھرنے والا شخص بھی شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے خزانہ میں سی این جی اسٹیشن میں گیس بھرنے کے دوران فلنگ کے دوران دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق، جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو اہل کاروں کا کہنا ہے کہ دھماکہ گاڑی میں ہوا، جس میں تین افراد زخمی ہوگئے ہیں، جبکہ ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق فلنگ اسٹیشن پر کار میں گیس بھری جا رہی تھی کہ اس دوران اچانک زوردار دھماکے سے کار کے پچھلے حصے کے پرخچے اڑ گئے۔ کار میں موجود خاتون شدید زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہوگئی۔

 

آئی ڈی: 2020/01/10/2887 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment