پاکستان میں ایران کے نئے سفیر کی وزیر خارجہ سے ملاقات

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران کے نئے تعینات ہونے والے سفیر محمد علی حسینی سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان ،خطے میں کشیدگی کم کروانے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے کے مختلف وزرائے خارجہ سے رابطے میں ہوں۔ وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر جلد ایران سمیت اہم بیرونی دوروں پر روانہ ہو رہا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات ہونے والے نئے ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ دوران ملاقات ایران امریکہ کشیدگی اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بطور سفیر پاکستان تعیناتی پرسید محمد علی حسینی کو مبارکباد دی اور خوش آمدید کہا۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے مابین دیرینہ تاریخی، مذہبی و کثیرالجہتی برادرانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے توقع ہے کہ آپ جیسے منجھے ہوئے سفارتکار کی تعیناتی سے پاک ایران دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کسی کے مفاد نہیں۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، خطے میں کشیدگی کم کروانے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے کے مختلف وزرائے خارجہ سے رابطے میں ہوں۔ وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر جلد ایران سمیت اہم بیرونی دوروں پر روانہ ہو رہا ہوں۔

ایرانی سفیر محمد علی حسینی نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ،پاک ایران دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کیلئے اپنی بھرپور کاوشیں بروئے کار لانے کا یقین دلایا۔

 

آئی ڈی: 2020/01/10/2900

متعلقہ خبریں

Leave a Comment