شبر زیدی کا ٹوئیٹر اکاونٹ غیر معمولی سرگرمی پر ’محدود‘ کر دیا گیا

اسلام آباد: چئیر مین ایف بی آر شبر زیدی کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر کے اکاونٹ کو غیر معمولی سرگرمی کی وجہ سے ’محدود‘ کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین ایف بی آر کا ٹوئیٹر اکاونٹ نامعلوم وجوہات کی بنا پر ‘محدود‘ کر دیا گیا ہے۔ ان کے ٹوئیٹر اکاونٹ کا مرکزی صفحہ کھولے جانے پر کسی قسم کی کوئی تفصیلات مثلاً شبر زیدی کی تصویر اور ان کی ذاتی تفصیلات سامنے نہیں آ رہی، جو عموماً اکاونٹ کی بائیں جانب موجود ہوتی ہیں۔

مزید پڑھیں: چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی خاموشی سے چھٹی پر چلے گئے

اس تنبیہہ میں کہا گیا ہے کہ اس اکاونٹ پر کچھ غیر معمولی سرگرمی دیکھنے میں آئی ہے جس کی وجہ سے ٹوئیٹر نے اس اکاونٹ کو ’محدود‘ کر دیا ہے۔ اس تنبیہہ کے باوجود اکاونٹ کھولنے کے لیے لنک پر کلک کرنا پڑ رہا ہے، جو کہ ایک غیر معمولی بات ہے۔ مزید بر آں ان کے اکاونٹ میں تنبیہہ کے نیچے دئیے لنک پر کلک کرنے پر ہی ان کے اکاونٹ کی تفصیلات سامنے آ رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ نے غیر قانونی ٹیکس ریفنڈ کی تحقیقات کے لیے ایف بی آر کو 15 دن کا وقت دے دیا

واضح رہے حال ہی میں ریونیو ڈویژن نے شبر زیدی کی رخصت کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا جس کے مطابق شبر زیدی 6 جنوری سے 15 جنوری تک چھٹی پر رہیں گے۔ دوسری سپریم کورٹ میں غیر قانونی ریفنڈ کیس میں چیف جسٹس گلزار احمد نے قائم مقام چئیرمین ایف بی آر نوشین جاوید پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ سب کو معلوم ہے کہ شبر زیدی کیوں اور کتنے بیمار ہیں، سب کو معلوم ہے۔

 

آئی ڈی: 2020/01/10/2901 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment