وزیراعظم نے اضاخیل میں ڈرائی پورٹ کا افتتاح کردیا

نوشہرہ:  وزیراعظم عمران خان نے اضاخیل میں 28 ایکڑ پر محیط ڈرائی پورٹ کا افتتاح کر دیا۔ افتتاح کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈرائی پورٹ سے تجارت بڑھے گی اور نوشہرہ کے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اضاخیل ڈرائی پورٹ 2006 سے زیر تکمیل لیکن اس ہماری حکومت نے مکمل کیا۔ ڈرائی پورٹ کی بروقت تکمیل پر وزیر ریلوے کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ عمران خان نے کہا کہ انگریز پاکستان کو ریلوے کا زبردست نظام دے کر گیا۔ انگریزوں کے جانے کے بعد پٹڑیاں کم ہو گئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم ایل ون سے پاکستان میں انقلابی تبدیلی آئے گی۔ ایم ایل ون مکمل ہونے کے بعد کراچی سے پشاور کا سفر 8 گھنٹے میں ہو گا۔ ایم ایل ون کے آنے سے عام آدمی کو فائدہ ہو گا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ریلوے نے گزشتہ 5 سال کے مقابلے میں 5 ارب روپے زیادہ پیسہ کمایا ہے۔ ریلوے کو اب پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مقابلہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کی زمینوں کو کمرشل کریں گے اورخسارہ پورا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حکومتیں خاص طبقے کے لیے آئیں۔ ملک میں امیر اور غریب کے لیے الگ نظام تھا۔ ریلوے غریب طبقے کے لیے ہے۔  عمران خان نے کہا کہ  تحریک انصاف کی حکومت سفارشی نظام اور کرپشن کےخلاف ہے۔ کرپشن کے خلاف پرائم منسٹر پورٹل پر شکایت کریں۔

حکومت کے لیے سب سے بڑا چیلنج پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے۔ کوشش ہے تمام پالیسیاں کمزور طبقے کو اوپر اٹھائیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصف کی حکومت کمزور طبقے کے لیے190 ارب روپے کا احساس پروگرام لائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تاریخ میں سب سے زیادہ اسکالر شپس اور قرضے دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت غریب خاندان کو احساس صحت کارڈ دے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم کے ذریعے 50 لاکھ گھر بنا رہے ہیں۔ اس سے 40 صنعتیں شروع ہوجائیں گی۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز میں اشیائے خوردونوش سستی کی ہیں۔ نوجوانوں کو نوکریاں دینے کے لیے پالیسی بنائیں گے۔

ریلوے کی آمدن میں 10 ارب کا اضافہ ہوا: شیخ رشید

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ  ریلوے کی آمدن میں گزشتہ سال 10 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ ریلوے کے ذریعے سفر کرنے والوں میں 70 لاکھ مسافروں کا اضافہ ہوا ہے۔ ملک میں پہلی بار فری ٹریک پالیسی متعارف کرائی ہے۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ رواں ماہ 11 مسافر ٹرینیں نجی شعبے کو دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس دن ایم ایل ون شروع ہوا ایک لاکھ افراد کو روزگار ملےگا۔ ریلوے میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم لائیں گے۔

 

آئی ڈی: 2020/01/10/2950 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment