امریکی ایوان نمائندگان نے ٹرمپ کو جنگ سے روکنے کیلئے قرارداد منظور کر لی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران سے ممکنہ جنگ سے روکنے کے لیے امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد منظور کر لی گئی ہے۔ اس قرارداد کے مطابق صدر ٹرمپ کو پابند کیا گیا ہے کہ جنگ کی صورت میں کانگریس سے منظوری حاصل کریں۔

امریکی میڈیا کے مطابق قرارداد کے حق میں 224 جبکہ مخالفت میں 164 ووٹ ڈالے گئے۔ حکمران ری پبلکن کے تین ارکان نے بھی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جسے آئندہ ہفتے منظوری کے لیے امریکی سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔

اس قرار داد کو ریپبلکن کی زیر قیادت سینیٹ میں مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

دوسری طرف امریکی صدر نے ایران پر مزید سخت پابندیوں کی منظوری دے دی۔ ایران پر لوہے، تعمیر، معدنیات اور مینوفیکچرنگ کے شعبے میں پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس پابندی کے تحت چین بھی ایران سے تیل نہیں خرید سکتا۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے خلاف مزید سخت پابندیوں کی منظوری ضروری ہے۔ محکمہ خزانہ اس حوالے سے تفصیلی بیان جاری کرے گا۔

واضح رہے امریکی صدر نے عراق میں امریکی افواج پر حملوں کے جواب میں ایران پر پابندیوں کا اعلان کیا تھا۔

 

آئی ڈی: 2020/01/10/2971

متعلقہ خبریں

Leave a Comment