نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کی ناقص تعمیر، کسٹمز کو عمارتیں فوری خالی کرنے کی ہدایات جاری

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے دورحکومت میں بنائے گئے ایک اور اہم منصوبے میں مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔ سول ایوی ایشن حکام نے نیو اسلام آباد ائیر پورٹ پر واقع پاکستان کسٹمز کے دفاتر کو ناقص تعمیر کے باعث خطرناک قرار دیتے ہوئے خالی کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن حکام نے عمارتوں کے گرنے کے خطرے کے پیش نظر پاکستان کسٹمزکو اپنے دفاتر ائیرپورٹ کی عمارتوں سے کہیں اور منتقل کرنےکی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق نیو اسلام…

مزید پڑھیں

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے ٹوئیٹر پر خاموشی توڑ دی

اسلام آباد: چیئرمین ایف بی آر نے بالآخر گیارہ دن بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر خاموشی توڑ دی ہے۔ 31 دسمبر کے بعد کی جانے والی پہلی ٹوئیٹ میں ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے 20 جنوری کو تاجروں کا اجلاس طلب کیا ہے، جس میں وزیر اعظم تاجر کمیونٹی کو دی گئی رعایتوں کا باضابطہ اعلان کریں گے۔ دوسری جانب ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ چئیرمین ایف بی آر سید شبر زیدی کے وزیراعظم اور مشیر خزانہ کے ساتھ…

مزید پڑھیں

افغانستان میں امریکی فوجی قافلے پر طالبان کا حملہ

قندھار : افغانستان میں امریکہ کے فوجی قافلے پر بم حملہ کیا گیا ہے تاہم دھماکے کے بعد نقصان کی تفصیلات ابھی موصول نہیں ہوئی ہے  افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں ہفتے کو ایک آئی ای ڈی (خود ساختہ بم) کے دھماکے سے امریکہ فوجی قافلہ نشانہ بنا گیا ہے۔ اس دھماکے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی ہے۔ قندھار میں موجود افغان حکام نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ دھماکہ ضلع ڈھنڈ میں ہوا ہے۔ دھماکے کی زد میں امریکی فوج کی ایک گاڑی آئی ہے،…

مزید پڑھیں

یمن میں اہم امریکی مشن ناکام ہو گیا

امریکی فوج نے ایک اور سینئر ایرانی کمانڈر کو یمن میں ہلاک کرنے کی کوشش کی تھی لیکن حملہ ناکام رہا تھا۔ امریکی عہدیداروں نے بتایا کہ سپیشل آپریشن فورسز کے ایک فوجی فضائی حملے میں ایران کے القدس فورس کے ایک اعلی عہدے دار کمانڈر عبدالرضا صلاحی کو نشانہ بنایا گیا تھا لیکن یہ دوسرا مشن کامیاب نہیں ہوا تھا۔ عہدیداروں نے یہ انکشاف نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کیا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی اور عبدالرضا صلاحی دونوں کو امریکی فوج کے منظور…

مزید پڑھیں

حیثم بن طارق عمان کے نئے سلطان منتخب

عمان: عمان کے سلطان قابوس بن سعید کے انتقال کے بعد حیثم بن طارق کو عمان کا نیا سلطان منتخب کر لیا گیا ہے۔ سلطان منتخب ہونے سے قبل حیثم بن طارق تہذیب و ثقافت کے وزیر کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔ اس سے قبل وہ وزارت خارجہ میں انڈر سیکرٹری اور سیکرٹری جنرل کے طور پر اپنے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔ حیثم بن طارق آکسفورڈ یونیورسٹی کے فارن سروسز پروگرام سے فارغ التحصیل ہیں۔ واضح رہے سلطان قابوس بن سعید جمعے کی شام…

مزید پڑھیں

ایران نے یوکرائنی طیارے کو غیر ارادی طور پر مار گرانے کا اعتراف کر لیا

تہران: ایران نے چند روز قبل گر کر تباہ ہونے والے یوکرائنی طیارے کو مار گرانے کا اعتراف کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ایک بیان میں کہا ہے کہ آج کا دن ایک افسوسناک دن ہے۔ مسلح افواج کی طرف سے کی گئی تحقیقات میں یہ ثابت ہو گیا ہے کہ طیارہ مار گرانے کا واقعہ انسانی غلطی کی وجہ سے پیش آیا۔ جواد ظریف نے کہا کہ یہ واقعہ امریکہ کے ایڈونچر سے پیدا…

مزید پڑھیں

عمان کے سلطان قابوس بن سعید انتقال کر گئے

عمان کے سرکاری میڈیا کے مطابق عمان کے سلطان قابوس بن سعید انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی عمر 79 برس تھی۔ سلطان قابوس 1970 میں تخت پر بیٹھے۔ عمانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق عمانی کونسل کے اعلی ترین عسکری کونسل نے حکمران خاندان سے نئے سلطان کے انتخاب کی درخواست کر دی ہے۔ 1996 کے ایک قانون کے تحت حکمران خاندان کے لیے لازم ہے کہ وہ تخت خالی ہونے کے تین دن کے اندر نئے سلطان کا انتخاب کرے۔  ایسی صورتحال میں، جب خاندان نئے سلطان کا…

مزید پڑھیں