چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے ٹوئیٹر پر خاموشی توڑ دی

اسلام آباد: چیئرمین ایف بی آر نے بالآخر گیارہ دن بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر خاموشی توڑ دی ہے۔ 31 دسمبر کے بعد کی جانے والی پہلی ٹوئیٹ میں ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے 20 جنوری کو تاجروں کا اجلاس طلب کیا ہے، جس میں وزیر اعظم تاجر کمیونٹی کو دی گئی رعایتوں کا باضابطہ اعلان کریں گے۔ دوسری جانب ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ چئیرمین ایف بی آر سید شبر زیدی کے وزیراعظم اور مشیر خزانہ کے ساتھ کوئی اختلافات نہیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے بالآخر گارہ دن بعد اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر ایک بیان میں کہا یے کہ وزیر اعظم عمران خان 20 جنوری کو تاجروں کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ یہ اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں ہو گا، جس میں وزیر اعظم تاجر کمیونٹی کو دی گئی رعایتوں کا باضابطہ اعلان کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم تاجر برادری کی تجاویز کو سنیں گے اور ٹریڈرز پر ٹیکس کی سفارشات پیش کی جائیں گی۔

دوسری جانب ترجمان ایف بی آر نے وضاحت کی ہے کہ چئیرمین ایف بی آر سید شبر زیدی کے وزیراعظم اور مشیر خزانہ کے ساتھ کوئی اختلافات نہیں ہیں۔ چئیرمین ایف بی آر سید شبر زیدی اپنے معمول کے میڈیکل چیک اپ کے لئے کراچی میں موجود ہیں، جہاں پر وہ اپنے ڈاکٹروں سے مشورہ کر رہے ہیں۔ ترجمان ایف بی آر نے کہا ہے کہ چئیرمین ایف بی آر انیس جنوری تک رخصت پر ہیں اور بیس تاریخ کو تاجر کنونشن میں شمولیت کریں گے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ شبر زیدی کی وزیر اعظم یا حکومتی معاشی ٹیم سے اختلافات کی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔

مزید پڑھیں: شبر زیدی کا ٹوئیٹر اکاونٹ غیر معمولی سرگرمی پر ’محدود‘ کر دیا گیا

واضح رہے کل خبرنامے نے رپورٹ کیا تھا کہ شبر زیدی کا ٹوئیٹر اکاونٹ غیر معمولی سرگرمیوں کی وجہ سے ‘محدود’ کر دیا گیا ہے۔ اس صورتحال کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت میں ایسی فواہوں کا بازار گرم ہو گیا کہ شبر زیدی کے وزیر اعظم اور مشیر خزانہ سے اختلافات پیدا ہو چکے ہیں۔

یاد رہے چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی فی الوقت رخصت پر ہیں۔ ان کی عدم موجودگی میں نوشین جاوید کو، جو ممبر ایڈمن کی ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں، ایف بی آر کا قائم مقام چئیرمین تعینات کیا گیا ہے۔ 

آئی ڈی: 2020/01/11/2818

متعلقہ خبریں

Leave a Comment