وزیرِ خارجہ کا حالیہ دورہ ایران و سعودی عرب غیر ضروری ہے: سابق سفیر عبدالباسط

اسلام آباد: موجودہ علاقائی منظرنامے میں پاکستان کے سفارتی اقدامات اور پوزیشن میں حکمت عملی ، اسٹریٹجک وژ ن اور صلاحیت کا فقدان دکھائی دیتا ہے۔ مشرق وسطی کے بحران میں ایران اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ کے حالیہ دورے غیر دانشمندانہ اور غیر ضروری تھے ، باوجود اس حقیقت کو جانتے ہوئے کہ مشرق وسطی کی صورتحال نہیں بگڑے گی اور نہ ہی پاکستان اس میں کوئی خاص کردار ادا کر سکتا ہے ۔ بھارت میں پاکستان کے سابق ہائی کمشنر عبدالباسط نے ان خیالات کا اظہار پالیسی…

مزید پڑھیں

کوریا نے پاکستان کے شہریوں کو ملک بدرکرنے کی ہدایات جاری کر دیں

سیؤل: جنوبی کوریا نے پاکستان ودیگر اسلامی ممالک کے مخصوص شہریوں کو ملک بدرکرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ جنوبی کوریا میں پاکستان کے کمیونٹی ویلفیر اتاشی محمد شفیق حیدر وِرک کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مختلف اسلامی ممالک کے کمیونٹی کونسلرز کی ایک حالیہ ملاقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کوریا کی منسٹری آف جسٹس یا کوریا ایمیگریشن کی طرف سے ایسے افراد کے خلاف تفتیش کے بعد ملک بدری کے احکامات جاری ہو رہے ہیں جن کے پاس…

مزید پڑھیں

وفاقی کابینہ کل چار شہروں میں بلند و بالا عمارتیں بنانے کی منظوری دے گی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا اجلاس کل بروز منگل وزیر اعظم کی زیر صدارت منعقد کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ اس اجلاس میں چار شہروں میں بلندو بالا عمارتیں بنانے کی منظوری دے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو وزیر اعظم ہاوس میں طلب کیا ہے، جس میں مختلف وزارتوں کے سولہ نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزارت ایوی ایشن نے چار میٹرو پولیٹن شہروں بشمول کراچی، لاہور، ملتان اور پشاور میں بلند بالا عمارتیں بنانے کے حوالے…

مزید پڑھیں

پولیس ٹریننگ کالج کے پرنسپل ایس ایس پی ابرار نیکوکارا نے خودکشی کر لی

اسلام آباد: پولیس ٹریننگ کالج روات کے پرنسپل ایس ایس پی ابرار حسین نیکوکارا نے دوران ڈیوٹی اپنی گن سے خود کشی کر لی۔ پولیس ذرائع نے خود کشی کی تصدیق کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس ٹریننگ کالج روات کے پرنسپل ایس ایس پی، پی ٹی ایس روات ابرار نیکو کار ااپنے کمرے میں مردہ پائے گئے۔ ابرار نیکو کارا نے اپنی ہی سروس گن سے خود کشی کی۔ راولپنڈی پولیس نے ابرار نیکو کارا کی خود کشی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرائم سین کو…

مزید پڑھیں

بیوروکریسی میں بڑی تبدیلی، نام فائنل کر لیے گئے

اسلام آباد: وفاقی بیورو کریسی گریڈ 20 اور 21 میں ترقیوں کے لئے 27 جنوری کو ہونیوالے سنٹرل سلیکشن بورڈ اجلاس میں زیرِ غور لانے کے لئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پولیس و ایڈمنسٹریٹو سروس کے 136 افسران کی پینل لِسٹ مرتب کر لی۔ تفصیلات کے مطابق پینل لسٹ میں گریڈ 20 اور 21 میں ترقی کے لئے پولیس سروس کے 71  اور ایڈمنسٹریٹو سروس کے  65 افسران شامل ہیں۔ گریڈ 21 میں ترقی کے لئے ایڈمنسٹریٹو سروس کے 48 اور گریڈ 20 میں ترقی کے لئے 17 افسران پینل لسٹ…

مزید پڑھیں

وزیر خارجہ کا ایران و سعودی عرب کا دورہ مکمل، عمان کے دورے پر روانہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایران اور سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کے عمان روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیر خارجہ نے سعودی ہم منصب سے ملاقات کے دوران تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کو کم نہ کیا گیا تو یہ خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔ کشیدگی پاکستان کے لیے باعث تشویش ہے کیونکہ اس سے افغان امن عمل متاثر ہو سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کے…

مزید پڑھیں

ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کی میڈیا کے حوالے سے نازیبا باتیں لیک ہو گئیں

اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز کے لئے مختص اشیائے خورد و نوش بازاروں میں فروخت کیے جانے کی شکایت وزیر اعظم عمران خان تک پہنچنے کے بعد ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز عمر لودھی نے اپنے عملے کو کھری کھری سنا دی ہیں۔عمر لودھی کی لیک ہونے والی آڈیو کال میں انہوں نے صحافیوں کے حوالے سے نازیبا الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے اپنے ماتحت زونل مینیجرز کو میڈیا کا منہ ‘بند’ کرنے کا طریقہ بتا دیا۔ مبینہ آڈیو کال میں انہوں نے کہا ہے کہ اگر میڈیا کا منہ پانچ کلو…

مزید پڑھیں

قومی اسمبلی کے ترقی پانے والے ملازمین میں لیٹرز تقسیم

National Assembly

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پیر کے روز 239 افسروں اور معاون عملے کے ملازمین میں اگلے گریڈ میں ترقی لیٹر تقسیم کیے۔ ترقی پانے والوں میں 83 ایکس کیڈر افسران اور 156 معاون عملے کے ملازمین کو اگلے گریڈ میں ترقی کے لیٹرز  تقسیم کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں ترقی پانے والے افسران اور معاون عملے میں لیٹرز کی تقسم کے لیے ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں وزیر داخلہ سید اعجاز شاہ، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان،…

مزید پڑھیں

وفاقی کابینہ سے علیحدگی؛ اسد عمر سے ملاقات کے باوجود ایم کیو ایم کی ’نو‘

کراچی: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کراچی کو جو حق دہائیوں سے نہیں ملا وہ دلانا ہے، یہ ایک مشترکہ جدوجہد ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے وفاقی کابینہ سے علیحدگی کے اعلان کے بعد کراچی میں وفاقی وزیر اسد عمر نے ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقامت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ کراچی سے متعلق وزیراعظم کے منصوبوں کو ایم کیو ایم کی قیادت سے شیئر کیا۔…

مزید پڑھیں

لاہور ہائی کورٹ نے مشرف کیس میں خصوصی عدالت کی تشکیل کالعدم قرار دے دی

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے خصوصی عدالت کی تشکیل کو غیر آئینی قرار دے دیا ہے۔ اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ کے فل بینچ نے سابق صدر پرویز مشرف کی سنگین غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کی تشکیل کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ اس کیس کی سماعت کرنے والے دیگر ججز صاحبان میں جسٹس امیر بھٹی اور جسٹس مسعود جہانگیر شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی نقوی کی سربراہی…

مزید پڑھیں

نیب ترمیمی ایکٹ، کرپٹ افراد کے لیے بُری خبر آ گئی

National Accountability Bureau

اسلام آباد: نیب کے شکنجے میں قید سیاست دانوں اور دیگر افراد کے لیے بری خبر آ گئی ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے نافذ کردہ نیب ترمیمی آرڈینینس کا اطلاق جاری کیسز پر نہیں ہو گا۔ ذرائع کے مطابق نیب نے اپنے تمام ریجنل آفسز کو ہدایت کی ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے نافذ کردہ نیب ترمیمی آرڈیننس کا اطلاق پہلے سے جاری کیسز پر نہیں ہو گا۔ اس کا اطلاق ترمیمی آرڈیننس کی منظوری کے بعد کی تاریخ پر ہو گا۔ اس حوالے ہدایت کی گئی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد ائیر پورٹ میں تیسری منزل سے گرنے والی بچی جاں بحق

اسلام آباد: نیو انٹرنیشنل ائیرپورٹ اسلام آباد کے جنگلے سے گرنے والی بچی پمز ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ فتح جنگ سے تعلق رکھنے والی چار سالہ عنایہ آج صبح نیو ایئر پورٹ کی تیسری منزل پر برقی سیڑھیوں کے قریب جنگلے سے پہلی منزل پر آ گری تھی۔ ذرائع کے مطابق چار سالہ عنائیہ برقی لفٹ کے قریب جنگلے کے پاس کھیل رہی تھی کہ لیول تھری سے لیول ون پر گر گئی۔ زخمی بچی کو سر پر شدید چوٹ آنے کی وجہ سے ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا۔…

مزید پڑھیں

پی آئی اے کا طیارہ برف میں پھنس گیا

کوئٹہ: پی آئی اے کا طیارہ کوئٹہ میں ڈی آئسنگ کا سازوسامان نہ ہونے کی وجہ سے پھنس گیا۔ تفصیلات کے مطابق جدہ سے کوئٹہ آنے والی فلائٹ اتری تو برف باری شروع ہوگئی۔ ترجمان پی آئی اے  عبداللہ خان کے مطابق ایسے موسم میں ڈی ائسنگ (جہاز اور انجن پر سے برف اتارنا) کی ضرورت پڑتی ہے جو کہ کوئٹہ ائیرپورٹ پر مہیا نہیں کی گئی۔ ترجمان کے مطابق یہ سہولت مہیا کرنا ائیرپورٹ یعنی سول ایوایشن کا کام ہے۔ طیارہ پھنسنے سے نقصان علیحدہ اور مسافروں کو پریشانی…

مزید پڑھیں

ایم کیو ایم نے تحریک انصاف سے سندھ کی گورنر شپ مانگ لی

ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی کی حکومت سے سندھ کی گورنر شپ مانگ لی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے تحریک انصاف کی حکومت سے سندھ کی گورنر شپ مانگ لی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے اس حوالے سے وفاقی حکومت کو آگاہ کر دیا ہے۔ اس وقت سندھ میں تحریک انصاف کے عمران اسماعیل گورنر ہیں۔ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ ایم کیو ایم ان سے خوش نہیں ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ آگلے چند گھنٹوں میں واضح ہو جائے…

مزید پڑھیں