ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کی میڈیا کے حوالے سے نازیبا باتیں لیک ہو گئیں

اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز کے لئے مختص اشیائے خورد و نوش بازاروں میں فروخت کیے جانے کی شکایت وزیر اعظم عمران خان تک پہنچنے کے بعد ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز عمر لودھی نے اپنے عملے کو کھری کھری سنا دی ہیں۔عمر لودھی کی لیک ہونے والی آڈیو کال میں انہوں نے صحافیوں کے حوالے سے نازیبا الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے اپنے ماتحت زونل مینیجرز کو میڈیا کا منہ ‘بند’ کرنے کا طریقہ بتا دیا۔ مبینہ آڈیو کال میں انہوں نے کہا ہے کہ اگر میڈیا کا منہ پانچ کلو چینی یا آٹے سے ہوتا ہے، تو بند کر دیں۔ لیکن میڈیا میں منفی خبر نہیں آنی چاہیئے، ورنہ متعلقہ افسران کو ہٹا دیا جائے گا۔
یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر عمر لودھی مزہد کہتے سنائی دیتے ہیں کہ جن افسران کا تجربہ 25، 25 سال ہوچکا ہے، انہیں یہ معلوم نہیں کہ میڈیا کا منہ کیسے بند کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا پر یوٹیلیٹی اسٹورز سے متعلق منفی خبر نہیں آنی چاہیئے، ورنہ میڈیا میں منفی تشہیر پر متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
عمر لودھی کہتے سنائی دیتے ہیں کہ پاکستان میں کام کرنے کے دس ہزار طریقے ہیں جس سے لوگوں کے منہ بند کئے جاسکتے ہیں۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے بدین میں یوٹیلٹی اسٹورز کی اشیاء مارکیٹ میں فروخت کا نوٹس لے کر ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز سے وضاحت طلب کی تھی۔

 

آئی ڈی: 2020/01/13/3147 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment