بیوروکریسی میں بڑی تبدیلی، نام فائنل کر لیے گئے


اسلام آباد: وفاقی بیورو کریسی گریڈ 20 اور 21 میں ترقیوں کے لئے 27 جنوری کو ہونیوالے سنٹرل سلیکشن بورڈ اجلاس میں زیرِ غور لانے کے لئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پولیس و ایڈمنسٹریٹو سروس کے 136 افسران کی پینل لِسٹ مرتب کر لی۔

تفصیلات کے مطابق پینل لسٹ میں گریڈ 20 اور 21 میں ترقی کے لئے پولیس سروس کے 71  اور ایڈمنسٹریٹو سروس کے  65 افسران شامل ہیں۔ گریڈ 21 میں ترقی کے لئے ایڈمنسٹریٹو سروس کے 48 اور گریڈ 20 میں ترقی کے لئے 17 افسران پینل لسٹ میں شامل ہیں، جبکہ پولیس سروس گریڈ 20 کے 27 اور 19 کے 44 افسران کے نام پینل لسٹ میں شامل ہیں۔

خبرنامے کو دستیاب اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی مرتب کردہ پینل لسٹ کے مطابق گریڈ 21 کے لئے ایڈمنسٹریٹو سروس کے لیئق احمد میمن، فیصل ملک اعوان، جمیل مصطفیٰ سید،  محمد اجمل،  روشن علی شیخ، اویس منظور سومرا و دیگر کا نام پینل لسٹ میں شامل ہے، جبکہ پولیس سروس کے گریڈ 21 میں ترقی کے لئے ڈاکٹر محمد عظیم خان، اظہررشید خان، محمد عظیم ارشد، ڈاکٹر صادق کمال خان اورکزئی خان، احمد اسحاق  جہانگیر، عبدالرزاق چیمہ، کیپٹن (ر) احسان طفیل خان، طارق نواز ملک، محمد عمر شیخ، ڈاکٹر اشتیاق احمد خان، عبدالخالق شیخ، کیپٹن (ر) محمد شعیب، فیاض احمد دیو خان، سلطان علی خواجہ، کیپٹن (ر) فیروز شاہ، جواد احمد ڈوگر خان، محمد زبیر ہاشمی، محمد شہزاد سلطان، محمد طاہر راہی، ڈاکٹر  شہزاد اسلم صدیقی، غلام محمود ڈوگر، محمد مقبول، لیفٹیننٹ (ر) جان محمد، سجاد افضل آفریدی، محمد عارف حنیف، ڈاکٹر  محمد امین  یوسفزئی اور فرحت علی  جونیجو کے نام پینل لسٹ میں شامل ہیں۔

پولیس سروس گریڈ 19 کے جن 44 افسران کی گریڈ 20 میں ترقی کے لئے پینل لسٹ تیار کی گئی ہے ان میں فاروق اعظم، فواد الریاض قریشی، اسرار احمد خان، محمد علی نیکوکارا، خرم شہزاد حیدر، تنویر احمد، ڈاکٹر حیدر اشرف، احمد ناصر عزیز، محمد کاشف، سید علی محسن، عبدالجبار، رضوان منظور، محمد نعمان صدیقی، کیپٹن (ر) رومیل کامران، نوید احمد نثارخواجہ، آفتاب احمد محسود، فیصل بشیر میمن، احسان منظور، ندیم حسین، اصغر علی، محبوب رشید میاں، محمد حسن رضا خان، سید پیر محمد شاہ، فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) عمران یعقوب، منصور الحق رانا، ثاقب سلطان، اویس احمد، علی جاوید انور، کیپٹن (ر) طاہر ایوب، ذوالفقارعلی مہر، محمد اعجاز شاہ، جہانزیب نذیر، احمد نواز، عثمان غنی صدیقی، امتیاز احمد ملک، محمد آصف ظفر، مطلوب احمد، ساجد علی، محمد ادریس، محمد نوران خان، گل سید خان، محمد ظفر علی اور محمد یامین پینل لسٹ میں شامل ہیں۔

پولیس اور ایڈمنسٹریٹو سروس کے ترقی پانے والے افسران کو ملک بھر کے اہم ترین پولیس و انتظامی عہدوں پر تعینات کیا جائے گا۔

 

آئی ڈی: 2020/01/13/3191 

Leave A Reply

Your email address will not be published.