وفاقی کابینہ کل چار شہروں میں بلند و بالا عمارتیں بنانے کی منظوری دے گی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا اجلاس کل بروز منگل وزیر اعظم کی زیر صدارت منعقد کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ اس اجلاس میں چار شہروں میں بلندو بالا عمارتیں بنانے کی منظوری دے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو وزیر اعظم ہاوس میں طلب کیا ہے، جس میں مختلف وزارتوں کے سولہ نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزارت ایوی ایشن نے چار میٹرو پولیٹن شہروں بشمول کراچی، لاہور، ملتان اور پشاور میں بلند بالا عمارتیں بنانے کے حوالے سے سمری کابینہ کو بھجوائی رکھی ہے۔ کابینہ نے اس سے قبل غلام سرور خان کی قیادت میں ایک کمیٹی قائم کی تھی، جس کو ہدایت کی گئی تھی کہ ان شہروں میں بلند و بلا عمارتیں قائم کرنے کے حوالے سے متعلقہ اداوں کے ساتھ بات چیت کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔ سول ایوی ایشن نے ائیرپورٹ کی حدود میں بلند عمارتیں قائم کرنے کی مخالفت کی تھی، لیکن بعد میں وزیر اعظم کی مداخلت پر انہوں نے ایوی ایشن کے قوانین کے مطابق تعمیر کرنے کی حامی بھر لی۔

اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے سی ڈی اے، ایل ڈی اے اور سی اے اے کو ہدایت کی تھی کہ بلڈرز کو ان عمارتوں کی تعمیر کے حوالے سے این او سی کی شرط سے مستثنی قرار دیا جائے۔ اس حکم پر بھی عمل درآمد ہو گیا ہے۔ غلام سرور خان کی قیادت میں قائم کمیٹی نے کابینہ کو سفارش کی ہے کہ ملٹی سٹوری عمارتوں کو 15.24 کلومیٹر کے ریڈیس میں بنانے کی اجازت دی جائے۔

 

Federal Cabinet Agenda - Page 02

آئی ڈی: 2020/01/13/3158 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment