پولیس ٹریننگ کالج کے پرنسپل ایس ایس پی ابرار نیکوکارا نے خودکشی کر لی


اسلام آباد: پولیس ٹریننگ کالج روات کے پرنسپل ایس ایس پی ابرار حسین نیکوکارا نے دوران ڈیوٹی اپنی گن سے خود کشی کر لی۔ پولیس ذرائع نے خود کشی کی تصدیق کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس ٹریننگ کالج روات کے پرنسپل ایس ایس پی، پی ٹی ایس روات ابرار نیکو کار ااپنے کمرے میں مردہ پائے گئے۔ ابرار نیکو کارا نے اپنی ہی سروس گن سے خود کشی کی۔ راولپنڈی پولیس نے ابرار نیکو کارا کی خود کشی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرائم سین کو پراسیس کر لیا گیا ہے۔ خود کشی بظاہر فائر آرم سے کی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے خود کشی کا نوٹ بھی ملا ہے، جس کو ظاہر نہیں کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابرار نیکو کارا اپنے گھریلو مسائل کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار تھے۔ وہ اکثر ڈپریشن کم کرنے کی ادویات بھی استعمال کرتے تھے۔ان کی جانب سے خودکشی کا اقدام   مبینہ طور پر ڈپریشن کے باعث  اٹھایا گیا۔

 

آئی ڈی: 2020/01/13/3153

Leave A Reply

Your email address will not be published.