کوریا نے پاکستان کے شہریوں کو ملک بدرکرنے کی ہدایات جاری کر دیں

سیؤل: جنوبی کوریا نے پاکستان ودیگر اسلامی ممالک کے مخصوص شہریوں کو ملک بدرکرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ جنوبی کوریا میں پاکستان کے کمیونٹی ویلفیر اتاشی محمد شفیق حیدر وِرک کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مختلف اسلامی ممالک کے کمیونٹی کونسلرز کی ایک حالیہ ملاقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کوریا کی منسٹری آف جسٹس یا کوریا ایمیگریشن کی طرف سے ایسے افراد کے خلاف تفتیش کے بعد ملک بدری کے احکامات جاری ہو رہے ہیں جن کے پاس کورین شہریت یاپاسپورٹ ہو یا جنہوں نے کوریا میں شادی کی بنا پر ویزہ حاصل کیا ہو مگر انہوں نے کوریا کے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوے اپنی پہلی شادی چھپائی ہو یا غلط بیانی سے کام لیتے ہوئے جعلی کاغذات جمع کروائے ہوں یاایسے افراد جنہوں نے اپنے پاسپورٹ کے کوائف یانام میں کبھی ردوبدل کیا ہو۔ اب تک کم از کم تین پاکستانیوں کے ایسے کیس سفارت خانہ کے علم میں آے ہیں۔

کمیونٹی ویلفیئر اتاشی نے بذریعہ نوٹس تمام پاکستانیوں کو مطلع کیا ہے کہ اس طرح کے کیس میں اگر منسٹری آف جسٹس یا کوریا ایمیگریشن آپ سے پوچھ گچھ کرتے ہیں یا کوئی سوالنامہ آپ کو دیا جاتا ہے تو ان سے پوری طرح تعاون کریں مگر سب سے پہلے پاکستان سفارت خانہ سیؤل میں اطلاع دیں تاکہ آپ کے جائز حقوق کی ہر طرح سے حفاظت کی جاسکے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شہری یاد رکھیں کہ ملک بدری کے احکامات جاری ہو جانے کے بعد ان کی مدد کرنے کے آپشنز نہ ہونے کے برابر ہیں اور کورٹ میں اپیل کرنے کے سواے اور کوئی چارہ نہ ہو گا لہٰذا کوریا منسٹری آف جسٹس یا ایمیگریشن کی طرف سے رابطہ کے فوراً بعد سفارت خانہ کو اطلاع دیں۔

 

آئی ڈی: 2020/01/13/3165

متعلقہ خبریں

Leave a Comment