نجکاری کے لیے منتخب جائیدادوں میں سے تین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے حوالے کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے نجکاری کیلئے منتخب کئے گئے 32 جائیدادوں میں سے 5 کو نجکاری فہرست سے خارج کرنے کی منظوری دے دی۔ فہرست سے نکالی گئی جائیدادوں میں سے 3 کو نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی گئی۔  تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں نجکاری کیلئے منتخب کی گئی 32 جائیدادوں میں سے 5 کو نجکاری فہرست سے خارج کرنے کی منظوری دے دی…

مزید پڑھیں

حکومت نے 5 ماہ میں 2.96 ارب ڈالر قرض لے لیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پانچ ماہ میں 2 ارب 96 کروڑ ڈالرز کا غیر ملکی قرضہ لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق اقتصادی امور ڈویژن کا کہنا ہے کہ حکومت نے جولائی 2019 سے نومبر 2019 تک کمرشل بینکوں سے ایک ارب 4 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز قرض لیا ہے۔ اس قرضے میں سعودی عرب سے 27 کروڑ 63 لاکھ ڈالرز کا قرض لیا گیا، جبکہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے ایک ارب 63 کروڑ ڈالرز کا قرضہ لیا گیا۔صرف نومبر کے مہینے میں 43 کروڑ ڈالرز کا قرضہ لیا…

مزید پڑھیں

ایس ای سی پی نے خواجہ سراؤں کو کمپنی رجسٹریشن کی سہولت دے دی

اسلام آباد: سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)  کمپنی رجسٹریشن کی ای سروسز میں خواجہ سراؤں  کی کیٹگری  متعارف کرواتے ہوئے، خواجہ سراوں کو کمپنی رجسٹریشن کی سہولت فراہم کر دی ہے۔ اب خواجہ سرا اپنی  شناخت  رکھتے ہوئے کمپنی رجسٹر کروا سکیں گے یا کسی بھی کمپنی  میں ڈائریکٹر یا شئیر ہولڈر بن سکتے ہیں۔ ایس ای سی پی نے ای  سروسزمیں خواجہ سراؤں   کے لئے ایک علیحدہ درجہ متعارف کروا دیا ہے جس کے ذریعے وہ کمپنی کی رجسٹریشن کرواتے وقت اپنی شناخت بطور…

مزید پڑھیں

لاہور میں نوزائیدہ بچے کو مارنے کی کوشش ناکام

لاہور: گجر پو رہ کے علا قہ کوٹ خواجہ سعید ہسپتال کے واش روم میں بچے کی پیدائش اور اسکے بعد مارنے کا معاملے پر پیش رفت ہوئی ہے۔ شادباغ کی رہائشی خاتون نے بچے کو واش روم میں جنم دیا اور پیدائش کے بعد واش روم میں لگی ٹینکی میں مارنے کی کوشش کی۔ ہسپتال میں موجود خاتون سویپر نے شور مچا دیا جس پر گارڈز اور سویپر خاتون نے واش روم میں موجود پانی والی ٹینکی سے بچہ برآمد کیا اوربچے کو فوری طور پر ایمرجنسی شفٹ کر…

مزید پڑھیں

’جعلی ڈگری والے ملازمین کو ایک ایک کر کے نکالیں گے‘

Supreme Court of Pakistan

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پی آئی اے ملازمین کی جعلی ڈگری سے متعلق مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دئیے کہ جعلی ڈگری والے ملازمین کو ایک ایک کر کے نکالیں گے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے استفسار کیا گیا کہ پی آئی اے کو ادارہ چلانا آتا ہے یا نہیں۔ ایک جہاز کے لیے 700 ملازم کام کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے  پی آئی اے خسارہ کیس کی سماعت کی۔ وکیل پی…

مزید پڑھیں

ارفع کریم رندھاوا کو ہم سے بچھڑے 8 برس بیت گئے

لاہور: پاکستان کی ہونہار بیٹی ارفع کریم کو ہم سے بچھڑے 8 برس بیت گئے۔ 9 سال کی عمر میں مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ کا اعزاز اپنے نام کرنے والی ارفع کریم رندھاوا کو ہم سے بچھڑے 8 برس بیت گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پیغام دیا کہ  ارفع کریم  نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل کیں، یہی دیکھتے ہوئے حکومت پنجاب نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے خاطرخواہ اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کہ ارفع کریم نے اپنی خداداد صلاحیتوں کے ذریعے…

مزید پڑھیں

گوادر ائیرپورٹ پر مسافروں کا سامان ہاتھ گاڑی کے ذریعے منتقل ہونے لگا

گوادر: گوادر ائیرپورٹ پر مسافروں کا سامان ہاتھ گاڑی کے ذریعے منتقل کیا جانے لگا۔ غیرملکی دیسی طریقے سے سامان منتقلی دیکھ کر حیران و پریشان ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق سامنے آنے والی ویڈیو میں سخت سردی میں ایک شخص کو ہاتھ گاڑی کھینچتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ائیرپورٹ عملے کے دو ملازم پیچھے سے دھکا دیتے بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔ ہاتھ گاڑی کا استعمال بین الاقوامی لیبر قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ سامان کرا چی سے گوادر پہنچنے والی پی آ ے کی پر واز پی کے 504…

مزید پڑھیں

بارشوں اور برفباری سے کتنی تباہی ہوئی، رپورٹ جاری کر دی گئی

اسلام آباد: حالیہ بارشوں اور برفباری سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں ہونے والی ہلاکتوں اور مالی نقصانات پر رپورٹ جاری کر دی۔ ملک بھر میں 75  افراد ہلاک اور 41 زخمی ہوئے۔ بارشوں سے 35 گھر تباہ ہوئے۔ آزاد کشمیر میں 55 افراد ہلاک جبکہ 10 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ این ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں سب سے زیادہ نقصان ہوا۔ گزشتہ 72 گھنٹوں میں صرف بلوچستان میں 15 ہلاکتیں…

مزید پڑھیں

وزیر خارجہ کی عمان کے نئے سلطان حیثم بن طارق سے ملاقات

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سلطنت عمان کے نئے حکمران، سلطان حیثم بن طارق السید سے ملاقات ہوئی۔ وزیر خارجہ نے صدرپاکستان، وزیر اعظم عمران خان اور پاکستانی عوام کی طرف سے ان کے  پیش رو سلطان قابوس بن سید کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ  پاکستان کی حکومت اور عوام، عمان کے مرحوم سلطان قابوس کے انتقال پر دل گرفتہ ہیں اور اس غم میں برابر کے شریک ہیں۔ مرحوم سلطان قابوس ایک زیرک ، مدبر اور…

مزید پڑھیں

مسلم لیگ ن کے ایم این اے کی مبینہ بدتمیزی، سی ڈی اے ملازمین نے کام چھوڑ دیا

اسلام آباد: میرا کام کرو، ورنہ مار کھاؤ گے۔ گزشتہ روز لیگی ایم این اے اظہر قیوم ناہرا کی طرف سے ڈائریکٹر پارلیمنٹ لاجز محمد طاہر کو مبینہ طور پر تھپڑ مارنے کے معاملے پرپارلیمنٹ لاجز میں عملہ اور ملازمین احتجاج کر رہے ہیں۔ پارلیمنٹ لاجز، ایم این اے ہاسٹل میں آج سی ڈی اے انکوائریز میں کام بند کردیا گیا۔ سی ڈی اے اور قومی اسمبلی حکام کو احتجاج اور ہڑتال سے آگاہ کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق فون نہ سننے پر مسلم لیگ ن کے ایم این…

مزید پڑھیں

مسلم لیگ ن کے ایم این اے کی مبینہ بدتمیزی، سی ڈی اے ملازمین نے کام چھوڑ دیا

اسلام آباد: میرا کام کرو، ورنہ مار کھاؤ گے۔ گزشتہ روز لیگی ایم این اے اظہر قیوم ناہرا کی طرف سے ڈائریکٹر پارلیمنٹ لاجز محمد طاہر کو مبینہ طور پر تھپڑ مارنے کے معاملے پرپارلیمنٹ لاجز میں عملہ اور ملازمین احتجاج کر رہے ہیں۔ پارلیمنٹ لاجز، ایم این اے ہاسٹل میں آج سی ڈی اے انکوائریز میں کام بند کردیا گیا۔ سی ڈی اے اور قومی اسمبلی حکام کو احتجاج اور ہڑتال سے آگاہ کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق فون نہ سننے پر مسلم لیگ ن کے ایم این…

مزید پڑھیں

’الیکشن کمیشن گوشواروں کے تضاد پر کرپٹ پریکٹس کے تحت کاروائی نہیں کرسکتا‘

اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں بلاول بھٹو کے گوشواروں میں تضاد کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو کے وکیل کو 15 روز کے اندر گوشواروں میں تضاد دور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 6 فروری تک ملتوی کردی۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے فریال تالپور کے خلاف نااہلی کی درخواست عدم پیروی کے باعث خارج کر دی۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں بلاول بھٹو کے گوشواروں میں تضاد کے معاملے پر قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں دو رکنی کمیٹی نے کیس کی سماعت…

مزید پڑھیں

خیبرپختونخوا حکومت بلدیاتی انتخابات کا نوٹیفکیشن جمع نہ کرا سکی، الیکشن کمیشن کا اظہار برہمی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں خیبرپختونخوا حکومت ایک بار پھر بلدیاتی انتخابات سے متعلق نوٹیفکیشن جمع نہ کرا سکی۔ الیکشن کمیشن نے اظہار برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخوا کی درخواست پر مزید وقت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 3 فروری  تک ملتوی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ خیبرپختونخوا حکومت قبائلی اضلاع کی نئی تحصیلوں کا نوٹیفکیشن آج بھی الیکشن کمیشن میں جمع نہ کرا سکی۔ الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے…

مزید پڑھیں

مولانا فضل الرحمن کی سردار ایاز صادق سے ملاقات

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق نے امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، پارلیمانی امور کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن سے بہت پرانا تعلق ہے ان سے ملاقات اور ان کی طبیعیت دریافت کرنے کیلئے آیا تھا۔ مولانا فضل الرحمن سے حالات حاضرہ پر گفتگو ہوئی۔۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے…

مزید پڑھیں

مسلم لیگ نے کے ایم این اے کی مبینہ بدتمیزی، سی ڈی اے نے کام چھوڑ دیا

اسلام آباد: لیگی ایم این اے کی طرف سے ڈائریکٹر پارلیمنٹ لاجز محمد طاہر کو مبینہ طور پر تھپڑ مارے جانے کے واقعے کے خلاف پارلیمنٹ لاجز میں عملے کے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لیگی ایم این اے کی طرف سے ڈائریکٹر پارلیمنٹ لاجز محمد طاہر کوان کے دفتر میں  تھپڑ مارنے کا واقعہ پیش آیا۔ اس واقعے کے خلاف پارلیمنٹ لاجز، ایم این اے ہاسٹل میں آج سی ڈی اے انکوائریز میں کام بند کردیا گیا۔ سی ڈی اے اور قومی اسمبلی حکام کو احتجاج…

مزید پڑھیں

فریال تالپور کو الیکشن کمیشن سے بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے فریال تالپور کے خلاف نااہلی کی درخواست عدم پیروی پر دائر درخواست خارج کردی۔ الیکشن کمیشن میں فریال تالپور کے خلاف نااہلی کی درخواست پر سماعت قائم مقام چیف الیکشن کمشنر الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کی۔ فریال تالپور کی جانب سے  فاروق ایچ نائیک الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے جبکہ درخواستگزار ایم پی اے ارسلان تاج کی جانب سے کوئی بھی پیش نہ ہوا۔ فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے جواب جمع کراتے ہوئے الیکشن کمیشن کے…

مزید پڑھیں