مولانا فضل الرحمن کی سردار ایاز صادق سے ملاقات


اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق نے امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، پارلیمانی امور کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن سے بہت پرانا تعلق ہے ان سے ملاقات اور ان کی طبیعیت دریافت کرنے کیلئے آیا تھا۔ مولانا فضل الرحمن سے حالات حاضرہ پر گفتگو ہوئی۔۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن سے  اسلام آباد میں انکی رہائش گاہ پرملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں مولانا اسعد محمود، مولانا ضیا الرحمان اور صدر جے یو آئی کشمیر مولانا سعید یوسف بھی شریک تھے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پارلیمانی امور کی حکمت عملی پر بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے بات میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن سے بہت پرانا تعلق ہے۔ ان سے ملاقات کیلئے آیا تھا۔ مولانا فضل الرحمن پاکستان کے سنئیر سیاست دان ہیں حالات حاضرہ پر ان سے گفتگو ہوئی۔ مولانا فضل الرحمن کی خیریت بھی دریافت کی۔

 

آئی ڈی: 2020/01/14/3202

Leave A Reply

Your email address will not be published.