گوادر ائیرپورٹ پر مسافروں کا سامان ہاتھ گاڑی کے ذریعے منتقل ہونے لگا


گوادر: گوادر ائیرپورٹ پر مسافروں کا سامان ہاتھ گاڑی کے ذریعے منتقل کیا جانے لگا۔ غیرملکی دیسی طریقے سے سامان منتقلی دیکھ کر حیران و پریشان ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق سامنے آنے والی ویڈیو میں سخت سردی میں ایک شخص کو ہاتھ گاڑی کھینچتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ائیرپورٹ عملے کے دو ملازم پیچھے سے دھکا دیتے بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔ ہاتھ گاڑی کا استعمال بین الاقوامی لیبر قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ سامان کرا چی سے گوادر پہنچنے والی پی آ ے کی پر واز پی کے 504 میں منتقل کیا جا رہا تھا۔

لگیج ان لوڈنگ اور لوڈنگ کی ذمہ داری ائیرلائن اور سول ایوی ایشن کی ہوتی ہے۔ دونوں ادارے پابند ہوتے ہیں کہ سامان کی منتقلی کے لیے جدید کارگو گاڑیاں استعمال کی جا ئیں۔ اس قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تربت اور پنجگو ر ائر پو رٹ پر بھی ہا تھ گاڑی کا استعما ل کیا جا رہا ہے۔

 

آئی ڈی: 2020/01/14/3240

Leave A Reply

Your email address will not be published.