مسلم لیگ ن کے ایم این اے کی مبینہ بدتمیزی، سی ڈی اے ملازمین نے کام چھوڑ دیا

اسلام آباد: میرا کام کرو، ورنہ مار کھاؤ گے۔ گزشتہ روز لیگی ایم این اے اظہر قیوم ناہرا کی طرف سے ڈائریکٹر پارلیمنٹ لاجز محمد طاہر کو مبینہ طور پر تھپڑ مارنے کے معاملے پرپارلیمنٹ لاجز میں عملہ اور ملازمین احتجاج کر رہے ہیں۔ پارلیمنٹ لاجز، ایم این اے ہاسٹل میں آج سی ڈی اے انکوائریز میں کام بند کردیا گیا۔ سی ڈی اے اور قومی اسمبلی حکام کو احتجاج اور ہڑتال سے آگاہ کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق فون نہ سننے پر مسلم لیگ ن کے ایم این اے اظہر قیوم ناہرا نے ڈائریکٹر پارلیمنٹ لاجز محمد طاہر گریبان سے پکڑ لیا۔ ڈائریکٹر پارلیمنٹ لاجز اور عملہ نے تھانہ سیکرٹریٹ میں درخواست جمع کرادی۔

 

آئی ڈی: 2020/01/14/1374 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment