وزیر خارجہ کی عمان کے نئے سلطان حیثم بن طارق سے ملاقات

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سلطنت عمان کے نئے حکمران، سلطان حیثم بن طارق السید سے ملاقات ہوئی۔

وزیر خارجہ نے صدرپاکستان، وزیر اعظم عمران خان اور پاکستانی عوام کی طرف سے ان کے  پیش رو سلطان قابوس بن سید کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ  پاکستان کی حکومت اور عوام، عمان کے مرحوم سلطان قابوس کے انتقال پر دل گرفتہ ہیں اور اس غم میں برابر کے شریک ہیں۔ مرحوم سلطان قابوس ایک زیرک ، مدبر اور امن پسند حکمران کے طور پر جانے جاتے تھے۔ ان کے دور حکومت میں عمان نے مثالی ترقی کی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سلطان قابوس کے دنیا سے رخصت ہونے سے سلطنت عمان ایک ہر دلعزیز لیڈر اور پاکستان ایک مخلص، بااعتماد اور پرخلوص دوست سے محروم ہوا ہے۔  وزیر خارجہ نے مرحوم سلطان قابوس کی مغفرت اور بلندی ء درجات کیلئے دعا کی۔ سلطان ہیتھم نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی آمد اور تعزیت کا شکریہ ادا کیا۔

سلطان ہیتھم بن طارق السید  نے کہا کہ عمان کی حکومت مرحوم سلطان کے زریں اصولوں کو مشعل راہ بناتے ہوئے امن اور سلامتی کے فروغ کے لیے کوشاں رہے گی۔ سلطان حیثم بن طارق السید نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آنے والے دنوں میں عمان اور پاکستان کے مابین تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔

 

آئی ڈی: 2020/01/14/3225

متعلقہ خبریں

Leave a Comment