بارشوں اور برفباری سے کتنی تباہی ہوئی، رپورٹ جاری کر دی گئی

اسلام آباد: حالیہ بارشوں اور برفباری سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں ہونے والی ہلاکتوں اور مالی نقصانات پر رپورٹ جاری کر دی۔ ملک بھر میں 75  افراد ہلاک اور 41 زخمی ہوئے۔ بارشوں سے 35 گھر تباہ ہوئے۔ آزاد کشمیر میں 55 افراد ہلاک جبکہ 10 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

این ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں سب سے زیادہ نقصان ہوا۔ گزشتہ 72 گھنٹوں میں صرف بلوچستان میں 15 ہلاکتیں اور 11 افراد زخمی ہوئے۔ کے پی کے میں 3 افراد زخمی جبکہ 5 گھر تباہ ہوئے۔آزاد کشمیر میں 12 افراد ہلاک، 12 افراد زخمی جبکہ 30 گھر تباہ ہوئے۔ گلگت بلتستان میں 3 افراد زخمی ہوئے۔ کوئٹہ سے خانوزئی جانے والے 300 افراد این 50 پر پھنس گے جنہیں ریسکیو کیا گیا۔

این ڈی ایم سے کی رپورٹ کے مطابق نیلم میں سورنگن گاؤں میں 19 افراد برفانی تودہ میں دب کر جاں بحق ہوئے۔ 10افراد ابھی تک لا پتہ ، 4زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے۔ باقی زخمی افراد کو نکالنے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ این ڈی ایم اے کے مطابق برف میں پھنسے ہوئے افراد کو بذریعہ ہیلی کاپٹر نکالنے کے لئے انتطامات کئے جا رہے ہیں۔

چاغی اور مند کے علاقوں میں پھنسے لوگوں کو  2 ہیلی کاپٹروں سے نکالا گیا۔ 72 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بانڈی عباس پور کے مقام پر 66عشاریہ 25 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ اسلام آباد میں 31 عشاریہ 75 میلی میٹر بارش ہوئی۔

 

آئی ڈی: 2020/01/14/3229

متعلقہ خبریں

Leave a Comment