حکومت نے 5 ماہ میں 2.96 ارب ڈالر قرض لے لیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پانچ ماہ میں 2 ارب 96 کروڑ ڈالرز کا غیر ملکی قرضہ لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق اقتصادی امور ڈویژن کا کہنا ہے کہ حکومت نے جولائی 2019 سے نومبر 2019 تک کمرشل بینکوں سے ایک ارب 4 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز قرض لیا ہے۔ اس قرضے میں سعودی عرب سے 27 کروڑ 63 لاکھ ڈالرز کا قرض لیا گیا، جبکہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے ایک ارب 63 کروڑ ڈالرز کا قرضہ لیا گیا۔صرف نومبر کے مہینے میں 43 کروڑ ڈالرز کا قرضہ لیا گیا۔
یاد رہے حکومت نے اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے حال ہی میں 6 ارب ڈالر قرضے کا معاہدہ کیا۔

 

آئی ڈی: 2020/01/14/3253

متعلقہ خبریں

Leave a Comment