لاہور میں نوزائیدہ بچے کو مارنے کی کوشش ناکام

لاہور: گجر پو رہ کے علا قہ کوٹ خواجہ سعید ہسپتال کے واش روم میں بچے کی پیدائش اور اسکے بعد مارنے کا معاملے پر پیش رفت ہوئی ہے۔ شادباغ کی رہائشی خاتون نے بچے کو واش روم میں جنم دیا اور پیدائش کے بعد واش روم میں لگی ٹینکی میں مارنے کی کوشش کی۔ ہسپتال میں موجود خاتون سویپر نے شور مچا دیا جس پر گارڈز اور سویپر خاتون نے واش روم میں موجود پانی والی ٹینکی سے بچہ برآمد کیا اوربچے کو فوری طور پر ایمرجنسی شفٹ کر دیا گیا۔

ایم ایس کوٹ خواجہ سعید ہسپتال اکبر علی بھٹی کا کہنا ہے کہ کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں واش روم میں غیر قانونی طور پر بچہ پیدا کرنے کا واقعہ ہوا ہے۔ بچے کی حالت خطرے سے باہر ہے اور بچے کو وارڈ میں رکھا گیا ہے، جبکہ تھانہ گجر پورہ میں ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے۔

 

آئی ڈی: 2020/01/14/3312

متعلقہ خبریں

Leave a Comment