نجکاری کے لیے منتخب جائیدادوں میں سے تین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے حوالے کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے نجکاری کیلئے منتخب کئے گئے 32 جائیدادوں میں سے 5 کو نجکاری فہرست سے خارج کرنے کی منظوری دے دی۔ فہرست سے نکالی گئی جائیدادوں میں سے 3 کو نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں نجکاری کیلئے منتخب کی گئی 32 جائیدادوں میں سے 5 کو نجکاری فہرست سے خارج کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ فہرست سے نکالی گئی 5 جائیدادیں اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں ہیں۔ فہرست سے نکالی گئی جائیدادوں میں سے 3 کو نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے حوالے کرنے کی منظوری دی گئی۔  بقیہ دو جائیدادوں کی جگہ متعلقہ ادارے متبادل اور رہن سے پاک جائیدادیں نجکاری کے لئے پیش کریں گے۔

 

آئی ڈی: 2020/01/14/3539

متعلقہ خبریں

Leave a Comment