ایس ای سی پی نے خواجہ سراؤں کو کمپنی رجسٹریشن کی سہولت دے دی

اسلام آباد: سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)  کمپنی رجسٹریشن کی ای سروسز میں خواجہ سراؤں  کی کیٹگری  متعارف کرواتے ہوئے، خواجہ سراوں کو کمپنی رجسٹریشن کی سہولت فراہم کر دی ہے۔ اب خواجہ سرا اپنی  شناخت  رکھتے ہوئے کمپنی رجسٹر کروا سکیں گے یا کسی بھی کمپنی  میں ڈائریکٹر یا شئیر ہولڈر بن سکتے ہیں۔

ایس ای سی پی نے ای  سروسزمیں خواجہ سراؤں   کے لئے ایک علیحدہ درجہ متعارف کروا دیا ہے جس کے ذریعے وہ کمپنی کی رجسٹریشن کرواتے وقت اپنی شناخت بطور خواجہ سرا منتخب کر سکتے ہیں۔ یہ کیٹگری حال ہی میں پالیمنٹ سے منظور ہونے والے ٹرانسجینڈر پرسنز (پروٹیکشن آف رائٹس )ایکٹ 2018 کے تحت ٹرانسجینڈر کمیونٹی کو بنیادی حقوق دینےکے لئے کی کو ششوں کا حصہ ہے۔ یہ ایکٹ افراد کو تمام سرکاری اور شناختی دستاویزات جیسے کہ پاسپورٹ، تعلیمی سرٹیفکیٹس اور ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر سرکاری دستاویزات پر اپنی شناخت ظاہر کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

اس سہولت کے بعد کوئی بھی فرد  ای سروسز میں دی گئی تین درجہ بندیوں  میں سے اپنی شناخت یعنی  مرد،خاتون  یا خواجہ سرا منتخب کر سکتا ہے۔

آئی ڈی: 2020/01/14/3547

اپنا تبصرہ بھیجیں