راولپنڈی پولیس کی کاروائی، گینگسٹرز کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا گیا


راولپنڈی: راولپنڈی پولیس نے ٹیرر گینگز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے گینگسٹرز کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی مورگاہ پولیس نے ہوائی فائرنگ کر کے سوشل میڈیا پر تصاویر اور  ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے گینگ  کے سرغنہ اشفاق کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم اشفاق فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش اور سوشل میڈیا پر تشہیر کے ذریعے خوف ہراس پھیلاتا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا تھا کہ سی پی او راولپنڈی نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کسی بھی شخص یا گینگ کو دہشت کی علامت نہیں بننے دیا جاۓ گا۔

 

آئی ڈی: 2020/01/15/3551

Leave A Reply

Your email address will not be published.