سپریم کورٹ نے سردار عبد الرحمٰن کھیتران کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ معطل کر دیا


اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سردار عبد الرحمٰن کھیتران کو ڈی سیٹ کرنے سے متعلق الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو معطل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی  میں تین  رکنی  بینچ نے بلوچستان کے صوبائی حلقے پی بی 8 سے سردار عبد الرحمٰن کھیتران کو ڈی سیٹ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے سردار عبد الرحمٰن کھیتران کو ڈی سیٹ کرنے سے متعلق الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو معطل کردیا۔ الیکشن ٹریبونل نے 31 دسمبر 2019 کو بلوچستان عوامی پارٹی کے سردار عبد الرحمٰن کھیتران کو ڈی سیٹ کیا تھا۔

عبد الرحمان کھیتران کے خلاف نیشنل پارٹی کے عبد الکریم نے الیکشن ٹریبونل میں درخواست دی تھی۔ عبد الکریم نے درخواست میں عام انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگایا تھا۔ الیکشن ٹریبونل نے عبد الکریم کے حق میں فیصلہ دیا۔ سردار عبد الرحمٰن کھیتران نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 3 ماہ تک ملتوی کردی۔

 

آئی ڈی: 2020/01/15/3565

Leave A Reply

Your email address will not be published.