فیصل واوڈا کے شو میں بوٹ لانے پر رانا ثنا اور احسن اقبال کی کڑی تنقید


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی جانب سے ایک نجی ٹیلی ویژن کے شو میں بوٹ لانے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کہتے ہیں کہ کل فیصل واوڈا نے ٹاک شو میں بوٹ پیش کیا، بوٹ سے انکا اشارہ کس طرف تھا یہ دیکھا جانا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اداروں کی تذلیل ہو رہی  ہے ، اس کا پتا کرنا چاہئیے۔

دوسری طرف اسی حوالے سے پاکستان مسلم لیگ کے سابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اس معاملے پر کڑی تنقید کی ہے۔ اپنے ردعمل میں احسن اقبال نے کہا کہ جس طرح ایک وفاقی وزیر نے بوٹ کو سامنے رکھ کر ایک قومی ادارے کا مذاق بنایا ہے، یہ انتہائی افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ بڑی ہی غیر ذمہ دارانہ حرکت ہے۔ اس سے پہلے بھی حکومت کے وزرا بے جا طور پر اپنی نااہلیوں کو چھپانے کیلئے فوج کو ملوث کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے ہمیشہ فوج کا سہارا لیتے ہیں۔

آئی ڈی: 2020/01/15/3575

Leave A Reply

Your email address will not be published.