ملک بھر میں برفباری اور بارشوں سے تباہی، این ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی


اسلام آباد: ملک بھر میں برفباری سے ہونے والے نقصانات پر این ڈی ایم اے نے تازہ رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق تباہ کاریوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 100 ہوگئی۔ بلوچستان میں برفباری سے 20، خیبرپختونخوا میں دو جبکہ آزاد کشمیر میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 76 ہوگئی۔ گلگت بلتستان میں دو افراد جاں بحق ہوئے۔ برفباری سے 90 افراد زخمی ہوئے۔ 213 گھروں کو بھی برفباری سے نقصان پہنچا۔ تمام متعلقہ اداروں سے مکمل رابطے میں ہیں۔ متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں 2000 ٹینٹس، 1250 کمبل اور 2250 دیگر اشیاء پہنچا دی گئیں۔

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر علی امین خان گنڈہ پور نے مظفر آباد کا دورہ کیا۔ وزیر اعظم عمران خان کو آزاد کشمیر میں حالیہ بارشوں اور برفباری سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں بریفیگ دی گئی۔ اسکے علاوہ وزیر اعظم عمران خان نے ہسپتال میں بارش اور برفباری کے مُتاثرین  کی عیادت بھی کی۔

اس کے علاوہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر پاک فوج کے ہیلی کاپٹر اور امدادی دستے بھی ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

 

آئی ڈی: 2020/01/15/3270

Leave A Reply

Your email address will not be published.