نئے آئی جی سندھ پولیس کے لیے غلام قادر تھیبو کا نام فائنل کر لیا گیا

کراچی: سندھ کابینہ نے آئی جی کیلئے غلام قادر تھیبو کے نام کی منظوری دیدی۔ سندھ کابینہ نے آئی جی کیلئے غلام قادر تھیبو کے نام کی منظوری دیدی۔ اس ضمن میں نئے آئی جی سندھ کیلئے وفاق کو خط لکھا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء نے شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پولیس کو سیاسی نہیں بنانا چاہتے ۔

کابینہ نے آئی جی سندھ پولیس کلیم امام کو ہٹانے کی سفارش کردی اور نئے آئی جی کیلئے غلام قادر تھیبو کے نام کی منظوری دیدی۔ نئے آئی جی سندھ کیلئے وفاق کو خط لکھا جائے گا۔ سندھ کابینہ کا کہنا ہے کہ غلام قادر تھیبو اچھی شہرت کے افسر ہیں۔ غلام قادر تھیبو نے سندھ میں مختلف عہدوں پر کام کیا ہے۔ صوبائی وزراء کا کہنا تھا کہ پولیس کمانڈر کو سیاسی بیانات نہیں دینے چاہئیں، جس پولیس افسر کو سیاست کاشوق ہے وہ سیاست کرے۔

 

آئی ڈی: 2020/01/15/3299

متعلقہ خبریں

Leave a Comment