وزار مواصلات نے ایکسل لوڈ رجیم پر عمل درآمد کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا


کراچی:گڈز ٹرانسپورٹرز کے مطالبات تسلیم کرنے کے بعد وزارت مواصلات نے ایکسل لوڈ رجیم پر عملدرآمد کے عملی احکامات جاری کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق ایکسل لوڈ رجیم پر عملدرآمد کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ایکسل لوڈ پر عمل درآمد سے اربوں روپے سے بنائی گئی موٹر ویز، ہائی اور سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہیں ہو ں گی۔
واضح رہے ایکسل لوڈ پر عملدرآمد کے لیے تمام صنعتوں اور بندرگاہوں کو اوورلوڈنگ کی ممانعت کے واضع احکامات جاری نہ ہونے پر گڈز ٹرانسپورٹرز کی طرف سے تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔
اس ضمن میں گڈز اینڈ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے وزارت مواصلات سے مطالبہ کیا تھا کہ تمام صنعتوں اور بندرگاہوں پر اوور لوڈنگ روکنے کے سخت احکامات جاری کیے جائیں۔

 

آئی ڈی: 2020/01/15/3334

Leave A Reply

Your email address will not be published.