ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کی گونج پارلیمنٹ کی راہداریوں میں بھی ہونے لگی


اسلام آباد: ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کی گونج پارلیمنٹ کی راہداریوں میں بھی ہونے لگی۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی قائمہ کمیٹی ممبران کا کہنا ہے کہ ٹویٹر ہو یا کوئی بھی سوشل میڈیا، حریم شاہ ہر جگہ موجود ہیں، جو سب کے لیئے شرم کا مقام ہے۔

سنیٹر روبینہ خالد کا کہنا تھا کہ اس وقت ٹیویٹر میں ٹاپ ٹرینڈ حریم شاہ ہے، دوسرے مسائل کو چھوڑ کر سارے ہی حریم شاہ، حریم شاہ کر رہے ہیں۔ آج سینیٹرز اور بزنس مین بلیک میل ہو رہے ہیں روبینہ خالد کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک دیوالیہ پن کا شکار ہورہا ہے

سنیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں سنیٹر رحمان ملک نے مطالبہ کیا کہ تین چار وزراء کو بلیک میل کیا جا رہا ہے، ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے قانون کو سخت کیا جائے۔ اجازت کے بغیر ٹک ٹاک کی معاشرے کو خراب کرنے والی ویڈیوز کو ختم کرنا چاہئے۔  

قائمہ کمیٹی میں ممبران نے سوشل میڈیا پر جعلی اکاونٹ بنانے اور اور بغیر اجازت کسی کی تصاویر کو اپلوڈ کرنے کے لیے سزا دینے کا مطالبہ کر دیا۔

 

آئی ڈی: 2020/01/15/3605

Leave A Reply

Your email address will not be published.