وزیر اعظمآزاد کشمیر میں برفانی تودے سے تباہی کا جائزہ لینے پہنچ گئے

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر علی امین خان گنڈہ پور نے کشمیر میں برفباری سے ہونے والی تباہی کا جائزہ لینے کے لیے مظفر آباد کا دورہ کیا۔ وزیر اعظم عمران خان کو آزاد کشمیر میں حالیہ بارشوں اور برفباری سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اسکے علاوہ وزیر اعظم عمران خان نے ہسپتال میں بارش اور برفباری کے مُتاثرین  کی عیادت بھی کی۔

واضح رہے وادی نیلم میں برفانی تودے تلے دب کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 73 ہو گئی ہے جب کہ ملک بھر میں مختلف حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 97 ہو گئی ہے۔ اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) کے مطابق وادی نیلم میں برفانی تودے تلے دبے مزید 11 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 73 ہو گئی ہے جب کہ مزید کئی افراد کے اب بھی ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

ایس ڈی ایم اے کے مطابق آزاد کشمیر میں بارش اور برفانی تودے گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 76 ہو گئی ہے۔

 

آئی ڈی: 2020/01/15/3268 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment