اے این ایف نے رانا ثنا اللہ کی ضمانت کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

اسلام آباد: اے این ایف نے رانا ثنا اللہ کی ضمانت کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے رانا ثنا اللہ کی ضمانت کی منسوخی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔ اے این ایف نے لاہور ہائی کورٹ کے ضمانت کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ اے این ایف کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کا ضمانت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ لاہور ہائی کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا لہذا رانا ثنااللہ کی ضمانت منسوخ کی جائے۔

درخواست میں مزید استدعا کی ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کو واپس اے این ایف کے حوالے کیا جائے۔ مذکورہ درخوست میں رانا ثنااللہ کو فریق بنایا گیا ہے۔

واضح رہے 23 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے رانا ثنا اللہ کو ضمانت پر رہا کیا تھا۔ رانا ثنا اللہ پر 15 کلو منشیات برآمد ہونے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

 

آئی ڈی: 2022/01/15/3289

متعلقہ خبریں

Leave a Comment