نواز شریف کی طبی رپورٹس لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دی گئیں

لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس جمع کروا دی گئی ہیں۔ ان رپورٹس میں نواز شریف کے معالج نے صحت مند ہونے تک نواز شریف کے برطانیہ میں رہنے کی سفارش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس جمع کرا دی گئی ہیں۔ نوازشریف کے وکیل امجد پرویز نے لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس میں 4 مختلف رپورٹس جمع کرائی گئی ہیں۔ ان طبی رپورٹس میں نوازشریف کے صحت مند ہونے تک برطانیہ میں رہنے کی سفارش کی گئی ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کے امراض قلب کی ادویات بوقت ضرورت جاری رہیں گی۔ یہ رپورٹس نواز شریف کے کارڈیک کنسلٹنٹ سرجن ڈیوڈلارنس نے تیار کیں۔ ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی انجیو گرافی فوری طور پر کروائی جائے۔ رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ نوازشریف کے پلیٹ لیٹس برقرار رکھنے کیلئے ماہرین اقدامات کررہے ہیں۔

آئی ڈی: 2020/01/15/3313

اپنا تبصرہ بھیجیں