حج 2020 پانچ لاکھ روپے سے بھی زیادہ مہنگا ہونے کا امکان

The Holy Kabaa-Corona-Restriction

اسلام آباد:  رواں سال حج 5لاکھ روپے بھی زیادہ مہنگا ہونے کا امکان ظاہر کیا گیاہے۔

ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2020 پالیسی حج فارمولیشن کمیٹی کے پاس بھیجی جا چکی ہے اور اس کمیٹی کے متعدد اجلاس بھی ہوچکے ہیں ،تاہم حج 5 لاکھ روپے سے بھی زیادہ مہنگا ہونے کی وجہ سے کمیٹی کو حج پالیسی کو حتمی شکل دینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔حج فارمولیشن کمیٹی نے اس حوالے سے سر جوڑ لیے ہیں اور کمیٹی اجلاسوں میں اس بات پر بھی سرگوشیاں ہوتی رہی ہیں کہ اگر حکومت کی جانب سے عازمین حج کو سبسڈی دی جائے تو میڈیا اسے بھی حکومت کا یو ٹرن تصور کرے گا۔

ذرائع کے مطابق حج فارمولیشن کمیٹی حج پالیسی کو حتمی شکل دے کر کابینہ سے منظور کروائے گی۔ فارمولیشن کمیٹی کے متعدد اجلاس منعقد کئے گئے ہیں مگر تاحال کمیٹی کسی حتمی فیصلے پر متفق نہیں ہو سکی۔ حج کو 5 لاکھ روپے سے کم کرنے کے لئے فارمولیشن کمیٹی کے ممبران کا مختلف پہلوؤں پر غور کا سلسلہ جاری ہے۔

 

آئی ڈی: 2020/01/15/3324

متعلقہ خبریں

Leave a Comment