پاکستان نے گرے لسٹ سے نکلنے کی کوشش شروع کر دی

FATF

اسلام آباد: پاکستان نے گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے ایف اے ٹی ایف کے رکن ممالک سے رابطے کرکے لابنگ شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا اجلاس 20 جنوری کو ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے 27 نکات پر عملدرآمد رپورٹ جمع کرا دی، جبکہ گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے بھی سفارتی ڈپلومیسی تیز کر دی گئی۔ ایف اے ٹی ایف کے چار روز جاری ر ہنے والے اجلاس میں پاکستان کا 18 رکنی وفد وزیر اقتصادی امور حماد اظہر کی سربراہی میں شرکت کرے گا۔ وفد میں فنانشل مانیٹرنگ یونٹ، نیکٹا کے ڈی جیز، گورنر سٹیٹ بینک، چیئرمین ایس ای سی پی اور اعلی حکام شامل ہیں۔ ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔
واضح رہے پاکستان پہلے ہی 650 صفحات پر مشتمل رپورٹ ایف اے ٹی ایف کو بھجوا چکا ہے۔ یہ رپورٹ 16 فروری سے شروع ہونے والے پیرس اجلاس میں زیر غور لائی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیرس اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے حوالے سے ووٹنگ ہو سکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے رکن ممالک سے رابطے شروع کر دیئے ہیں اور ان رابطوں کی وزیر اقتصادی امور رابطوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ ان رابطوں کا مقصد گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے حمایت حاصل کرنا ہے۔

 

آئی ڈی: 2020/01/15/3337

متعلقہ خبریں

Leave a Comment