گوجرانوالہ پولیس نے جعلی کرنل گرفتار کر لیا

گوجرانوالہ: گوجرانوالہ پولیس نے شک ہونے پر جعلی کرنل آفیسر گرفتار کر لیا ہے۔

طالب الدین نامی شخص حساس ادارے کا آفیسر بن کر لوگوں کو لوٹتا تھا۔ طالب الدین نامی شخص نے خود کو پولیس آفیسر کے سامنے حساس ادارے کا افسر ظاہر کیا۔
پولیس نے شک ہونے پہ حساس اداروں سے کنفرم کیا۔ بعد ازاں اداروں نے ٹیکنیکل طریقے سے ملزم کی لوکیشن معلوم کی اور ملزم کو کھوکھرکی گاؤں سے گرفتار کر لیا۔ ملزم طالب الدین خود کوکرنل بتاتا اور بھاری رقوم بھی ہتھیاتا تھا۔ ڈی ایس پی معظم علی کے مطابق گرفتار ملزم سے بیرون ممالک کے نمبرز بھی ملے ہیں جن کی چھان بین جاری ہے۔

ملزم بے بیان میں بتایا کہ ایک کمپیوٹر والے نے پانچ سو لیے اور میرا حساس ادارے کا کرنل کے عہدے کا کارڈ بنا دیا۔ملزم کا مزید کہنا تھا کہ بینک سے ریٹائر ہوں، اور کارڈ بنوانے کا مقصد لوگوں پہ رعب ڈالنا تھا۔ ملزم کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ اس کے والد کراچی کے ایک ریٹائر ایس پی ہیں۔

 

آئی ڈی: 2020/01/15/

متعلقہ خبریں

Leave a Comment