بجلی کی ترسیل و تقسیم اور کم وصولیوں کے باعث قومی خزانے کو 123 ارب کا نقصان

NEPRA

اسلام آباد: نیپرا کی سالانہ رپورٹ 19-2018 جاری کردی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی کی ترسیل و تقسیم، کم وصولیوں کے باعث ایک سال میں 123 ارب روپے کا نقصان کیا۔ کمپینوں کی نااہلی نقصانات سے قومی خزانے کو 45 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔ واجبات کی عدم وصولی کے باعث خزانے کو 78 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ حفاظتی اقدامات نہ کرنے کے باعث ایک سال میں 152 مہلک حادثات ہوئے۔ یکم جولائی 2011 سے 30 جون 2018 تک کمپنوں میں 1169 حادثات ہوئے۔

ایک سال میں تقسیم کار کمپنوں کے خلاف 5 ہزار 854 شکایات درج کرائی گئیں۔ ایک سال میں 5440 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔ نیپرا کے فیصلوں کے خلاف اپیلیٹ ٹریبونل میں 399 کیسز دائر کیے گئے ۔ مختلف عدالتوں میں پاور سیکٹر سے متعلق 1594 کیسز دائر ہوئے ۔ پاور سیکٹر سے متعلق 1423 کیسز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ ایک سال میں چھ سو باون میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے بارہ لائسنسز جاری ہوئے۔

 

آئی ڈی: 2020/01/15/3533

متعلقہ خبریں

Leave a Comment